ماربل برامدات میں ڈھائی سو فیصد اضافہ ممکن ہے،قیصر خان داؤد زئی

جمعہ 18 ستمبر 2020 16:50

ماربل برامدات میں ڈھائی سو فیصد اضافہ ممکن ہے،قیصر خان داؤد زئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2020ء) ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر قیصر خان دائودزئی نے کہا ہے کہ دنیا میں ماربل اور گرینائیٹ کی پیداوار میں پاکستان کا نمبر چھٹا ہے مگر پینتالیس ارب ڈالر کی تجارت میں اس کا حصہ دو فیصد سے بھی کم ہے۔قدیمی طور طریقوں اور ارباب اختیار کی عدم دلچسپی کے سبب ملک میں موجود ماربل اور گرینائیٹ کے وسیع زخائر ضائع ہو رہے ہیں۔

توجہ دینے سے برامدات میں ڈھائی سو فیصد اضافہ ممکن ہے۔قیصر خان دائودزئی نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہملک میںاعلیٰ کوالٹی کے ماربل اور گرینائیٹ کے 297 ارب ٹن کے ذخائر موجود ہیںجن سے بھاری زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے تاہم خام مال کی برامد نے اس شعبہ کی ترقی کو روک رکھا ہے۔دیگر ممالک پاکستان سے کوڑیوں کے مول خام مال خرید کر بھاری منافع کمار رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس وقت صرف دس فیصد ویلیو ایڈڈ ماربل اور گرینائیٹ برامد کیا جا رہا ہے جبکہ باقی خام مال ہوتا ہے جس کی کم قیمت ملتی ہے ۔ ماربل کے 80 فیصد سے زیادہ زخائر صوبہ خیبر پختونخواہ میں واقع ہیں جبکہ باقی ماندہ بلوچستان اور سندھ میں ہیں۔امن و امان کی صورتحال، توانائی بحران ، قرضوں کی عدم فراہمی اور دیگر مسائل کی وجہ سے ماربل کی سالانہ پیداوار صرف پچیس لاکھ ٹن ہے جسے بڑھانے کیلئے مرکزی اور صوبائی حکومتوں کی بھرپورتوجہ کی ضرورت ہے۔

مقامی صنعت کی کمزوری کی وجہ سے چین اور اٹلی بڑی مقدار میں ماربل اور گرینائیٹ درامد کرتے ہیں اور اس میں ویلیو ایڈ کر کے اسے پاکستان سمیت کئی ممالک کو برامد کر دیتے ہیں۔ اگر حکومت جدید مشینری درامد کر کے کاروباری برادری کو آسان شرائط پر دے تو پاکستان ماربل اور گرینائیٹ کی 45 ارب ڈالر کی منڈی میں بڑا حصہ وصول کر سکتا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

صدرایف پی سی سی آئی نے شیخ پرویزاحمد کو مشیربرائے صنعتی ترقی مقرر کر دیا

صدرایف پی سی سی آئی نے شیخ پرویزاحمد کو مشیربرائے صنعتی ترقی مقرر کر دیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،100 انڈیکس71 ہزار40پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس71 ہزار40پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

چین کے جی ڈی پی میں  سالانہ بنیاد پر   5.3 فیصد اضافہ

چین کے جی ڈی پی میں سالانہ بنیاد پر 5.3 فیصد اضافہ

زرمبادلہ کے ذخائر 0.1ملین ڈالر کمی کے بعد 13.44 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 0.1ملین ڈالر کمی کے بعد 13.44 ارب ڈالرہوگئے

انٹرنیشنل یورو بانڈز کی ادائیگی سے مالیاتی اداروں کا اعتماد بڑھے گا،  صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس

انٹرنیشنل یورو بانڈز کی ادائیگی سے مالیاتی اداروں کا اعتماد بڑھے گا، صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس

سعودی عرب کی سات ارب ڈالر کی متوقع سرمایہ کاری معیشت کیلئے خوشخبری ہے،فیصل آباد چیمبر آف کامرس

سعودی عرب کی سات ارب ڈالر کی متوقع سرمایہ کاری معیشت کیلئے خوشخبری ہے،فیصل آباد چیمبر آف کامرس

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں ..

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخار علی ملک

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخار علی ملک

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخارعلی ملک

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخارعلی ملک

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم   ، انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم ، انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم   ،انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم ،انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..