درامدی سٹیل پر محاصل کم کرنے کے بجائے مقامی صنعت کو فروغ دیا جائے۔ایف پی سی سی آئی

غیر ملکی صنعتوں کو لوکل انڈسٹری کو ترجیح نہ دی جائے،سٹیل کے درامدی بل میں ایک ارب ڈالر سے زیادہ کا اضافہ ہو جائے گا،قیصر خان

ہفتہ 19 ستمبر 2020 20:23

درامدی سٹیل پر محاصل کم کرنے کے بجائے مقامی صنعت کو فروغ دیا جائے۔ایف پی سی سی آئی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2020ء) ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر قیصر خان دائودزئی نے کہا ہے کہ سٹیل کی غیر ملکی صنعت کے بجائے مقامی صنعت کو فروغ دیا جائے۔فولاد کی درامد پرعائد محاصل میںکمی سے مشکلات کا شکار مقامی صنعت مزید خطرات سے دوچار ہو جائے گی۔غیر ملکی صنعت کے بجائے مقامی صنعت کوٹیکس چھوٹ دی جائے تاکہ یہ ترقی کرے اورسٹیل کی مصنوعات کی قیمت کم ہونے سے تعمیرات وغیرہ سستی ہو جائیں گی اوروزیر اعظم کے تعمیراتی پیکج پر عمل درامد میں آسانی ہوگی۔

قیصر خان دائودزئی نے بڑے سٹیل پروڈیوسرز کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان میں سٹیل کا فی کس استعمال 43 کلو گرام ہے جو بہت کم اور ترقی کے راستے میں رکاوٹ ہے۔ اس کے مقابلہ میں بھارت میںسٹیل کا استعمال 62 کلو گرام، جنوبی کوریا میں 1123کلو گرام جبکہ عالمی اوسط 214 کلو گرام ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت اس اہم صنعت کی ترقی کے لئے مراعات کا اعلان کرے تاکہ روزگار محاصل اور فولاد کے استعمال میں اضافہ ہو۔

انھوں نے کہا کہ فولاد برامد کرنے والے ممالک ٹاپ ٹین ممالک میں چین، بھارت، جاپان، امریکہ، جنوبی کوریا، روس، جرمنی، ترکی، برازیل اور ایران شامل ہیں۔ ان تمام کاروباری لاگت پاکستان سے بہت کم ہے جبکہ پاکستان میں اس صنعت کے لئے مسائل کا ابنار لگا ہوا ہے اس لئے ان سے مسابقت مشکل ہے۔فولاد کی درامد پر محاصل کم کرنے سے جہاں مقامی صنعت کی بقاء کو خطرات لاحق ہو جائیں گے وہیں اس شعبہ میںکی گئی اربوں روپے کی سرمایہ کاری ضائع ہو جائے گی جبکہ مستقبل میں سرمایہ کاری کے امکانات محدود اور ہزاروں نوکریاں ختم ہو جائیں گی جبکہ سٹیل درامد پر ایک ارب ڈالر کا اضافی خرچہ آئے گا جس سے زرمبادلہ کے ذخائر پر دبائو بڑھے گا۔

غیر ملکی کمپنیوں سے مقابلہ سے قبل مقامی انڈسٹری کے لئے سٹرکچرل ریفارمز ، مسابقت کی بہترفضا ، ٹیرف کے معاملات حل اور کاروباری لاگت، توانائی کی قیمت اور ٹیکس کم کئے جائیں ورنہ یہ صنعت دیوالیہ ہو جائے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ