ملکی برآمدات میں جاری مالی سال کے ابتدائی دوماہ میں 4.25 فیصد، درآمدات میں 5.85 فیصد کی کمی

اتوار 20 ستمبر 2020 14:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2020ء) ملکی برآمدات میں جاری مالی سال کے ابتدائی دوماہ میں 4.25 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراگست 2020 ء تک پاکستانی برآمدات کا حجم 3.585 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 4.25 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کے ابتدائی دوماہ میں پاکستانی برآمدات کاحجم 3.744 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق اگست 2020ء میں نیٹ وئیر کی برآمدات سے ملک کو 41.69 ارب روپے، ریڈی میڈگارمنٹس 34.04 ارب روپے،بیڈوئیر30.35 ارب روپے، کاٹن کلاتھ 24.37 ارب روپے، چاول 10.99 ارب روپے ، تولیے 9.27 ارب روپے، دھاگا 9.15 ارب روپے، اورباسمتی چاول کی برآمدات سے 5.63 ارب روپے کازرمبادلہ حاصل ہوا۔

(جاری ہے)

اعدادوشمارکے مطابق اگست 2020 میں درآمدات میں کمی کا تناسب 9.53 فیصد رہا۔ اگست 2020 ء میں پاکستانی درآمدات کا حجم 3.32 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا۔ گزشتہ سال اگست میں پاکستانی درآمدات کا حجم 3.72 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیاتھا،جاری مالی سال کے ابتدائی دوماہ میں ملکی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 5.85 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

جولائی سے لیکراگست 2020 ء تک ملکی درآمدات کا حجم 6.99 ارب ڈالر رہا، گزشتہ مالی سال کے پہلے دوماہ میں پاکستانی درآمدات کاحجم 7.43 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا۔اگست 2020ء میں جن اہم اشیاء کی درآمد کی گئی ہے ان میں پیٹرولئیم مصنوعات، خام پیٹرول موبائل فونز ، پلاسٹک میٹرئیل ، پام آئل ، ایل پی جی، لوہا اورآئرن سکریپ شامل ہیں۔پیٹرولئیم مصنوعات کی درآمدات پر60.82 ارب روپے، خام پیٹرول 40.33 ارب روپے، موبائل فونز 26.56 ارب روپے اور پام آئل کی درآمد پر24.61 ارب روپے کازرمبادلہ صرف ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس