ترسیلات زرمیں اضافہ کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں، آئی ایم ایف

اتوار 20 ستمبر 2020 15:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2020ء) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے ترسیلات زرمیں اضافہ کیلئے پاکستان کی کوششوں کوسراہتے ہوئے کہاہے کہ حکومتوں کو اس ضمن میں پاکستان جیسے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ یہ بات بین الاقوامی مالیاتی فنڈکی سٹریٹیجی، پالیسی وجائزہ ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی یونٹ چیف ڈاکٹر رونالدکان گنی کودراور ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ اکانومسٹ سعدقیوم نے اپنے مشترکہ آرٹیکل میں کہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کوویڈ19 نے سمندرپارمقیم شہریوں کی ترسیلات زرپرانحصارکرنے والے تمام ممالک کومتاثرکیاہے۔ بیرون ممالک نقل مکانی کرنے والے ورکرزمیں سے بہت ساروں کا روزگارمتاثرہواہے، ان میں سے بیشترکومیزبان ممالک میں سماجی تحفظ اورامداد کا حق حاصل نہیں ہوتا کیونکہ ان کے ویزوں کی نوعیت مختصرمدت کیلئے ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

کئی ممالک نے وبا کے تناظرمیں امیگریشن قوانین سخت کردئیے ہیں جس سے مہمان ورکروں کی پریشانیاں بڑھ گئی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ وبا اورتیل کی قیمتوں میں کمی سے خلیج اورروس سمیت تیل پیداکرنے والے ممالک میں کام کرنے والے ورکروں کی پریشانیوں میں مزیداضافہ ہواہے۔ عالمی بینک نے اپریل میں ترسیلات زرمیں 20 فیصد کی کمی کاخدشہ ظاہرکیاتھا،عالمی ترسیلات زرمیں یوروخطہ کا تناسب 19 اورخلیج تعاون کونسل کا حصہ 18 فیصد ہے،خلیج تعاون کونسل کے ممالک کا سال 2020 میں عالمی ترسیلات زرمیں حصہ منفی 13 فیصد تک ریکارڈکیاگیاہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومتوں کو ترسیلات زرمیں اضافہ اوراس کی ترسیل کو سہل بنانے کے ضمن میں قوانین اورضابطوں میں بہتری لانا ہوگی۔مثال کے طورپرموبائل فون کے زریعہ ایک خاص حد تک رقوم کی منتقلی سے متعق ضوابط کوتبدیل کرنا چاہئیے۔انہوں نے ترسیلات زرمیں اضافہ کیلئے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی ہے اورکہاہے کہ پاکستان نے منی ٹرانسفرخدمات فراہم کرنے والے اداروں کو فیس میں کمی اورترسیلات زرپرترغیبات دی ہیں جو ایک سمارٹ قدم ہے، دیگرممالک کو بھی اس سلسلے میں پاکستان کی پیروی کرنا چاہئیے۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ