حکومتی سرپرستی سے ایسوسی ایشن دیہی علاقوں میں وسیع پیمانے پر روزگار کی فراہمی میں مدد فراہم کرسکتی ہے

پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹر ز ایسوسی ایشن

اتوار 20 ستمبر 2020 15:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2020ء) پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹر ز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ حکومتی سرپرستی سے ایسوسی ایشن دیہی علاقوں میں وسیع پیمانے پر روزگار کی فراہمی میں مدد فراہم کرسکتی ہے ، گھریلو سطح پر چھوٹے کارخانے لگانے کیلئے بلا سود قرضوں کیلئے سکیم لائی جائے، برآمدات کے فروغ کیلئے حکومتی اقدامات قابل تعریف ہیں تاہم نتائج کے حصول کیلئے رفتار تیز کرنے کی ضرورت ہے ۔

یہ بات ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد اسلم طاہر کی زیرصدارت جائزہ اجلاس میں کہی گئی ۔اجلاس میںکارپٹ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن پرویز حنیف ، سینئر مرکزی رہنما عبد اللطیف ملک،سینئر ممبر ریاض احمد،ملک اکبر، اعجاز الرحمان، میجر (ر) اختر نذیر سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

محمد اسلم طاہر نے کہا کہ دیہی علاقوں میں غربت اور بیروزگاری کی شرح انتہائی زیادہ ہے جس کیلئے فوری منصوبہ بندی کر کے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔

کارپٹ انڈسٹری روزگار کی فراہمی کے لئے موثر ترین ذریعہ ہے جس کے ذریعے انتہائی کم خرچہ سے دیہاتوں میںگھروں کی دہلیز پر روزگار کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے ۔حکومت گھریلو سطح پر چھوٹے کارخانے لگانے والوں کی معاونت کرے اور ان کے لئے بلا سود قرضوں کا اجراء کیا جائے ۔ اس طرز کے منصوبوں سے غربت ختم کر کے پاکستان خطے کے دیگر ممالک کے لئے رول ماڈل بن سکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مجموعی ترقی کیلئے برآمدات کو فروغ دینا ہوگا اور اس کیلئے ہمیں ویلیو ایڈڈ انڈسٹری کی جانب بڑھنا ہوگا اور ایمر جنسی کی طرز پر اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ حکومت برآمدات کے فروغ کے لئے قابل ستائش اقدامات کر رہی ہے لیکن نتائج حاصل کرنے کے لئے رفتار مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے مینو فیکچررز اور ایکسپورٹرز کے مسائل سے آگاہی حاصل کرنے اور برآمدات کے فروغ میں حائل رکاوٹوں کو دورکرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد