تاجر پر مقامی وسائل، صلاحیتوں اور مہارتوں سے مکمل استفادہ کرنے اور عالمی منڈیوں میں اپنی جگہ بنانے کیلئے اپنے برانڈز متعارف اور بین الاقوامی برانڈز کے معیار کی مصنوعات تیار کریں، افتخار علی ملک

اتوار 20 ستمبر 2020 15:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2020ء) سارک چیمبر آف کامرس کے صدر اور چیئرمین یونائیٹڈ بزنس گروپ افتخار علی ملک نے پاکستانی تاجروں پر زور دیا ہے کہ وہ مقامی وسائل، صلاحیتوں اور مہارتوں سے مکمل استفادہ کرنے اور عالمی منڈیوں میں اپنی جگہ بنانے کیلئے اپنے برانڈز متعارف اور بین الاقوامی برانڈز کے معیار کی مصنوعات تیار کریں۔

اتوار کو یہاں میاں فیض بخش آرائیں کی سربراہی میں برآمد کنندگان اور تاجروں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے برانڈز کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ پاکستانی تاجروں ، کارپوریٹ سیکٹر بالخصوص نوجوانوں کو کاروبار کے فروغ کیلئے اپنے برانڈز متعارف کرانے پر توجہ دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹنگ کے مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے جدید سائنسی خطوط پر ادارہ جاتی نیٹ ورک کو مضبوط بنانا ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی بزنس کمیونٹی بین الاقوامی منڈیوں میں مقابلہ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے لیکن بدقسمتی سے وہ بین الاقوامی برانڈزکی طرز پراپنے برانڈز متعارف نہیں کرا رہے۔ انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کو اپنی بقا کی خاطر اپنے برانڈ تیار کرنے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا بصورت دیگر ہمسایہ ممالک بین الاقوامی منڈیوں پر غلبہ حاصل کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کھیلوں کے سامان ، ٹیکسٹائل ، پھلوں ، سبزیوں ، دستکاری اور دیگر کئی شعبوں میں دنیا کی بہترین مصنوعات پیدا اور تیار کررہا ہے لیکن وہ انہیں اپنے برانڈز کے تحت برآمد نہیں کررہا۔ افتخار علی ملک نے کہا کہ ہمیں بہترین معیار کی مصنوعات کی تیاری اور اپنے برانڈ متعارف کروانا اور انہیں فروغ دینا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی مصنوعات کے لئے نئی برآمدی منڈیاں تلاش کرنے کیلئے مارکیٹ ریسرچ کی اشد ضرورت ہے۔

اس کیلئے بیرون ملک پاکستانی سفارتی مشنز کو پابند کیا جانا چاہیے کہ وہ وہاں پاکستانی مصنوعات متعارف کروائیں اور تجارت سے متعلق معلومات کی دستیابی کو یقینی بنائیں تاکہ مقامی تاجر تجارتی مواقع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاسکیں۔ افتخار ملک نے حکومت ، نجی شعبے ، دانشوروں اور سول سوسائٹی پر زور دیا کہ وہ نوجوانوں کی صلاحیتوںکو بروئے کار لانے کیلئے ان کی بھر پور سرپرستی اور رہنمائی کیلئے آگے آئیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

امن وامان کی خراب صورتحال، لوٹ مار کے بڑھتے واقعات اور پولیس افسران کی جانب سے دکانداروں کے تعاون نہ ..

امن وامان کی خراب صورتحال، لوٹ مار کے بڑھتے واقعات اور پولیس افسران کی جانب سے دکانداروں کے تعاون نہ ..

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ

نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ملک کی تقدیر بدلیں گے، چوہدری شافع حسین

نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ملک کی تقدیر بدلیں گے، چوہدری شافع حسین

کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان

کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان

لاہور چیمبر میں لینگویج کورسز یکم مئی سے شروع

لاہور چیمبر میں لینگویج کورسز یکم مئی سے شروع

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کاموسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف شجرکاری مہم کا انعقاد

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کاموسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف شجرکاری مہم کا انعقاد

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی

پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی

سی ٹی او لاہور کی جانب سے لاہور چیمبر میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کی سہولت بحال کرنا خوش آئند ہے۔ کاشف انور

سی ٹی او لاہور کی جانب سے لاہور چیمبر میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کی سہولت بحال کرنا خوش آئند ہے۔ کاشف انور

لاہور چیمبر میں لینگویج کورسز یکم مئی سے شروع ہونگے

لاہور چیمبر میں لینگویج کورسز یکم مئی سے شروع ہونگے