لاہور چیمبر اور موٹرویز پولیس کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط

سڑکوں پر حفاظتی تدابیر اور نقل و حرکت کے بلاتعطل جاری رہنے کے لئے تعاون کریں گے

بدھ 23 ستمبر 2020 21:49

لاہور چیمبر اور موٹرویز پولیس کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2020ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے بدھ کے روز نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے جس کا مقصدقومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر حفاظتی تدابیر اور ٹریفک کی بلا تعطل اور موثر نقل و حرکت کے بارے میں آگاہی کے لئے مشترکہ طور پر لائحہ عمل بنایا جا سکے۔

اس موقع پر کمانڈنٹ / ڈی آئی جی موٹرویز ٹریننگ کالج شیخوپورہ محبوب اسلم للہ نے کہا کہ مفاہمت نامہ کا مقصد دونوں اداروں کے مابین باہمی روابط کو قائم کرنا ہے تاکہ عام لوگوں میں سڑکوں کی حفاظت سے متعلق شعور اجاگر کیا جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ موٹر وے پولیس لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اشتراک سے سڑکوں کی حفاظت سے متعلق آگاہی مہم، خاص طور پر دیہی علاقوں میں موٹر ویز کے ساتھ ساتھ، میڈیکل کیمپوں کا اہتمام کرے گی۔

(جاری ہے)

لاہور چیمبر اور موٹرویز فوری طور پر ''COVID-19'' کے حوالے سے بیداری مہم کا اآغاز کریں گے کیونکہ یہ وباء ابھی بھی موجود ہے اور لوگوں نے احتیاطی تدابیر کو نظرانداز کرنا شروع کردیا ہے۔ لوگوں میں آگاہی کے ساتھ ساتھ فیس ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر تقسیم کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر اور موٹر ویز پولیس ماحولیاتی تحفظ کے لئے ہریالی اور درخت لگانے کی اہمیت کو اجاگر کرنے میں بھی تعاون کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں ٹریفک کی کم خلاف ورزی بھاری جرمانے لگانے کی وجہ سیہوتی ہے لیکن ہمارے ہاں صورتحال اطمینان بخش نہیں ہے۔ موٹر ویز پولیس ٹریفک قوانین کے نفاذ میں بہتری کے لئے پوری کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے لاہور چیمبر میں جدید ترین 'ون ونڈو سمارٹ سروسز' کو سراہا اور کہا کہ یہ سروسز لاہور چیمبر کو تمام دوسرے چیمبرز اور اداروں کے مقابلے میں ایک ممتاز ادارہ بناتیں ہے۔

لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ اس مفاہمت نامہ کا بنیادی مقصد لاہور چیمبر اور موٹرویز کے درمیان طویل مدتی اشتراکی عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ سڑک کی حفاظت کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کرنے کے لئے باہمی طور پر سیمینار، واک، ورکشاپس، کانفرنسوں اور تعلیمی سیشنز کا انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔صدر نے کہا کہ لاہور چیمبر سبزے کی اہمیت اور ماحولیاتی تحفظ کے لئے شجرکاری کی اہمیت کے بارے میں عام لوگوں کو حساس بنانے کے لئے قومی شاہراہوں اور موٹر ویز پولیس کی مدد اور سہولت فراہم کرے گا۔

انہوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ اس مفاہمت نامے پر دستخط کرنے سے ہم آگاہی پیدا کرنے اور قومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر عام لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے منصوبہ بندی کرنے اورمزید تعاون کرنے کے لئے مل کر ایک ٹیم کی طرح کام کریں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ