تھر کے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے پر سیاسی اتفاق رائے موجود ہے،شاہد خاقان عباسی ،وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون کریگی ،زیر زمین وسائل کو بروئے کار لانے کیلئے کافی مشکلات کا سامنا ہے ،وفاقی وزیر پیٹرولیم ،پاکستان میں توانائی کے شعبے میں خود کفالت حاصل کرنے کا انحصار اس بات پر ہے کہ سندھ کے کوئلے کو ترقی دی جائے،کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 25 جنوری 2014 21:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 جنوری ۔2014ء) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تھر کے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے پر سیاسی اتفاق رائے موجود ہے لیکن ٹیکنیکل ایشوز پر بھی اتفاق رائے پیدا کرنے کی بھی ضرورت ہے ۔ وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی ۔زیر زمین وسائل کو بروئے کار لانے کے لیے کافی مشکلات کا سامنا ہے ۔

وہ ہفتہ کو مقامی ہوٹل میں دو روزہ کانفرنس کے افتتاحی اجلاسوں سے خطاب کررہے تھے۔ کانفرنس کا موضوع ” توانائی میں خود کفالت ۔۔ تھرکول کی تیز تر ترقی اور پاور پروجیکٹس کی تنصیب “ تھا ۔ کانفرنس کا اہتمام داوٴد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور محکمہ توانائی حکومت سندھ نے کیا تھا ۔ مختلف ماہرین نے اپنے مقالہ جات میں تھر کے کوئلے کو اعلیٰ کوالٹی کا حامل اور بجلی کے منصوبوں کے لیے انتہائی کارآمد قرار دیا جبکہ ایک مقرر نے کول گیسی فکیشن ( کوئلے سے گیس پیدا کرنے ) کے منصوبے کو ناقابل عمل قرار دیا ، جس پر ڈاکٹر ثمر مبارک مند کام کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ تھر کا کوئلہ پاکستان میں توانائی کا مستقبل ہے ۔ اس بات پر سیاسی اتفاق رائے موجود ہے کہ تھر کے کوئلے سے بجلی پیدا کی جائے لیکن فنی ( ٹیکنیکل ) معاملات پر بھی اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت ہے اور ان ٹیکنیکل ایشوز کا حل سادہ نہیں ہے ۔ ایک مرحلے پر ماہرین کی رائے یہ تھی کہ تھر سے کوئلے کی مائننگ ممکن نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ انڈر گراوٴنڈ مائننگ اور گیسی فکیشن (Gasification ) کے ایشوز پر بھی ہمیں سوچنا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ میں وفاق کی طرف سے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتا ہوں ۔ وفاق کے ریگولیشن والے اداروں کی طرف سے جو مسائل پیدا کئے جاتے ہیں ، انہیں بھی حل کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ تمام ایشوز کو حل کرنے اور ٹیکنیکل ایشوز پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے وفاقی اور سندھ حکومت کو مل کر کام کرنا ہو گا ۔

وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے خزانہ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان میں توانائی کے شعبے میں خود کفالت حاصل کرنے کا انحصار اس بات پر ہے کہ سندھ کے کوئلے کو ترقی دی جائے اور وہاں پاور پروجیکٹس تیزی سے قائم کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ وفاق اور سندھ میں اس بات پر مکمل اتفاق ہے کہ تھر کے کوئلے پر کام کیا جائے ۔ اینگرو کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی الدین انصاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری کمپنی تمام معاملات کاجائزہ لینے کے بعد تھر میں کوئلے کی مائننگ اور پاور پروجیکٹ کی تنصیب کا کام شروع کررہی ہے اور ہم اس منصوبے میں ضرور کامیاب ہوں گے ۔

ہم پاکستان میں انرجی سکیورٹی کے لیے کام کررہے ہیں ۔ سندھ حکومت ہماری بہترین پارٹنر ثابت ہوئی ہے ۔ اس نے 60 فیصد ” رسک منی “ بھی فراہم کردی ہے ۔ ہم ساڑھے تین سال میں تھر سے بجلی پیدا کرنے کے قابل ہو جائیں گے ۔ سان ڈیگو امریکا کے انرجی کنسلٹنٹ ظہور احمد عباسی نے کہا کہ تھر کے کوئلے کی کوالٹی کے بارے میں غلط تصورات پائے جاتے تھے لیکن تھر کے 2 بلاک کی اسٹڈی سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ کوئلہ بجلی پیدا کرنے کے لیے بہترین کوالٹی کا حامل ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کوئلے کے ساتھ زیر زمین پانی پینے کے قابل ہے ۔ یہی پانی پاور پلانٹس اور دیگر مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ دریائے سندھ یا ایل بی او ڈی سے وہاں پانی پہنچانے کا منصوبہ انتہائی مہنگا ہو گا اور اس منصوبے پر بہت زیادہ وقت لگے گا ۔ حکومت سندھ تھر میں زیر زمین پانی کے استعمال کے لیے پالیسی بنائے ۔ انہوں نے کہا کہ تھر کول فیلڈ میں گیسی فکیشن کے منصوبے پر عمل درآمد ممکن ہی نہیں ہے ۔

سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شمس الدین شیخ نے کہا کہ 31 جنوری کو جس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا جارہا ہے ، اس کی لاگت 1.6 ارب ڈالر ہے ۔ 90 فیصد سرمائے کی یقین دہانی کرادی گئی ہے ۔ 2017ء تک 660 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے قابل ہو جائیں گے ۔ 2019ء میں وہاں سے مزید 660 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی ۔ بالآخر ہم وہاں سے 3960 میگاواٹ بجلی پیدا کریں گے اور اس وقت بجلی کا نرخ 5 سینٹ فی یونٹ تک کم ہو جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو اس سلسلے میں مدد کرنی چاہئے ۔ اس منصوبے کو پاک چائنا اکنامک کوریڈور میں شامل کیا جائے ۔ تھر سے مٹیاری تک ٹرانسمیشن لائن پر کام شروع کیا جائے ۔ ایکنک نے 22 ارب روپے کے اس منصوبے کی منظوری دے دی ہے ۔ کانفرنس سے سندھ کے وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر سکندر میندھرو ، داوٴد یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی ، بلال گروپ آف کمپنیز یو اے ای کے ڈائریکٹر ٹیکنیکل خالد عبدالحمید ، برطانیہ کی کمپنی اوریکل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہ رخ خان ، سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے چیئرمین خورشید جمالی ، مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ایم اسلم عقیلی اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور تھر کے کوئلے کی ترقی اور کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے ٹیکنیکل ایشوز پر بات کی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں  جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں  17فیصد کی کمی ریکارڈ

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 17فیصد کی کمی ریکارڈ

آئل اینڈ گیس  ڈویلپمنٹ  کمپنی  کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال  کی تیسری سہ ماہی میں  34 فیصد کی کمی ..

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 34 فیصد کی کمی ..

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے  میں  مارچ کے دوران  ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..