چین کی تیسری بین الاقوامی درآمدی ایکسپو کا میڈیا رجسٹریشن سروس پلیٹ فارم کھول دیا گیا

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2020ء) چین کی تیسری بین الاقوامی درآمدی ایکسپو 5 سے 10 نومبر ، 2020 ء تک شنگھائی میں منعقد ہوگی۔ 24 ستمبر کو با ضابطہ طور پر ایکسپو کا میڈیا رجسٹریشن سروس پلیٹ کھول دیا گیا، جس کیاندراج کی آخری تاریخ 20 اکتوبر ہوگی۔

(جاری ہے)

وبائی امراض کی روک تھام اور کنٹرول کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ، تیسرے سی آئی آئی ای میں چائنیز مین لینڈ میں مقیم ملکی ذرائع ابلاغ کے صحافی، ہانگ کانگ ، مکاؤ اور تائیوان کے میڈیا رپورٹرز مدعو کیے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹرز سرکاری ویب سائٹ ، ایپ اور سرکاری وی چیٹ اکاؤنٹ کے ذریعے اندراج کرواسکتے ہیں۔

Your Thoughts and Comments