تعلیم ہر ملک کے شہریوں کا بنیادی حق ہے جس کے لئے تعلیمی نظام اور فیس سٹرکچرکو مناسب انداز میں ریگولیٹ کرنے کی ضرورت ہے، شاہد رشید

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2020ء) تاجر رہنما اوراسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے تعلیم ہر ملک کے شہریوں کا بنیادی حق ہے جس کے لئے ایجوکیشن کے سارے نظام اور فیس سٹرکچرکو مناسب انداز میں ریگولیٹ کرنے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

نجی تعلیمی اداروں نے یونیفارم کتابوں اور کاپیوں سمیت ہر چیز پراجارہ داری قائم کر رکھی ہے اور والدین کو یہ اشیاء دگنی اور تگنی قیمت میں فراہم کی جاتی ہیں۔انھوں نے کہا کہ حکومت تعلیم کولازمی سروس میں شامل کرے، سکولوں کا معیار دیکھ کر فیس کو تعین کرے۔

Your Thoughts and Comments