اسلام آباد ،راولپنڈی ریجن میں سی این جی بندش کیخلاف حکم امتناع برقرار ،سماعت کل پھر ہوگی

پیر 27 جنوری 2014 17:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جنوری 2014ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد اور راولپنڈی ریجن کے سی این جی اسٹیشن ہفتے میں تین دن کھولنے کا حکم امتناعی بر قرار رکھا۔ پیر کواسلام آباد ہائی کورٹ میں سی این جی بندش کیس کی سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد اور رولپنڈی ریجن میں گیس بندش کے خلاف حکم امتناعی برقرار رکھتے ہوئے کیس کی سماعت (آج) منگل تک ملتوی کر دی۔سی این جی اسٹیشن مالکان نے موسم سرما میں سی این جی اسٹیشنز کو غیر معینہ مدت کے لئے گیس کی فراہمی بند کرنے کے حکومتی فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu