کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی ، سرمایہ کاری مالیت میں12 ارب 38کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس16.87پوائنٹس کمی سے26653.73پوائنٹس پر بند ہوا

منگل 28 جنوری 2014 21:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 جنوری ۔2014ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو بھی اتار چڑھاوٴ کے بعد مندی ریکارڈ کی گئی تاہم کے ایس ای 100انڈیکس 26600کی نفسیاتی حد پر مستحکم رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں12 ارب 38کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت31.86فیصد زائد جبکہ56.14فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

حکومتی مالیاتی ادارے ،مقامی بروکریج ہاوٴسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے آئل ،بینکنگ ،سیمنٹ سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔کے ایس ای 100انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران 26797پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی دیکھا گیا۔تاہم فروخت کے دباوٴ ،پرافٹ ٹیکنگ اور مقامی سرمایہ کار گروپوں کی جانب سے اپنے حصص اونے پونے داموں فروخت کرنے کے سبب تیزی کے اثرات زائل ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تاہم اتار چڑھاوٴ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا ۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس16.87پوائنٹس کمی سے26653.73پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر415کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے233کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں اضافہ167کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں کمی جبکہ15کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں 12ارب38کروڑ31لاکھ20ہزار196روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر65کھرب 60ارب 74کروڑ6لاکھ 48ہزار 265روپے ہوگئی ۔

منگل کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں 30کروڑ33لاکھ 26ہزار 610شیئرز رہیں جو پیر کے مقابلے میں7کروڑ 33لاکھ 730شیئرز زائد ہیں ۔قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے نیسلے پاکستان کے حصص کے سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت570.75روپے اضافے سے 11989.00روپے ،وائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 103.06روپے اضافے سے4669.56روپے پر بند ہوئی ۔نمایاں کمی یونی لیور فوڈز کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت149.50روپے کمی سے 9040.50روپے جبکہ رفحان میظ کے حصص کی قیمت133.00روپے کمی سے7372.00روپے پر بند ہوئی ۔

منگل کو اذگارڈ نائن کی سرگرمیاں 4کروڑ84لاکھ28ہزار500 شیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت68 پیسے اضافے سے9.83روپے جبکہ جہانگیر صدیقی کی سرگرمیاں 2 کروڑ24لاکھ 74ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت1روپے اضافے سے12.53روپے پر بند ہوئی ۔منگل کو کے ایس ای 30انڈیکس 70.26پوائنٹس کمی سے19237.42پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس 171.97پوائنٹس کمی سے 43857.64جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس37.95پوائنٹس اضافے سے 20109.34پوائنٹس پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

سرکاری وصولیوں  اورٹیکسوں کی وصولی    کے لئے    30 اور  31 مارچ  کو  بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سرکاری وصولیوں اورٹیکسوں کی وصولی کے لئے 30 اور 31 مارچ کو بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

ملک میں  تیل و گیس کی پیداوار میں  گزشتہ ہفتے کے دوران  کمی

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل