ون لنک اور ٹی پی ایل نے تکافل کوریج کے ساتھ PayPak لائیلٹی پروگرام متعارف کرا دیا

منگل 29 ستمبر 2020 18:31

ون لنک اور ٹی پی ایل نے تکافل کوریج کے ساتھ PayPak لائیلٹی پروگرام متعارف کرا دیا
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2020ء) 1Link کی جانب سے شروع کی جانے والی پاکستان کی پہلی مقامی ادائیگی کی اسکیم PayPak اور فیملی تکافل کوریج فراہم کنندہ TPL Life مل کر اپنے صارفین کے لئے جدید لائیلٹی پروگرام متعارف کروا رہے ہیں،شراکت داری کے بعد پاکستان میں معروف انشور ٹیک TPL Life اسلامک اکائونٹس کے تمام نئے اور موجودہ پے پاک کارڈ ہولڈرز کو اعزازی فیملی تکافل کوریج فراہم کرے گی، پے پاک لائیلٹی پروگرام کے ساتھ صارفین نہ صرف ملک بھر میں 12,500 سے زائد مرچنٹس کے ساتھ ڈیلز اور رعایتوں سے لطف اندوز ہوں گے اور ساتھ ساتھ حادثاتی و قدرتی موت کی صورت میں ایک لاکھ روپے تک کی مفت تکافل کوریج کے فوائد بھی حاصل کرسکیں گے۔

یہ اقدام TPL Life کے وژن کے مطابق ہے جو پاکستان کے ڈیجیٹل انشورنس انقلاب میں سب سے آگے ہے، چاہے وہ جدید انشورنس/تکافل پیشکشوں کے ساتھ مارکیٹ میں متعارف کرانے کی صورت میں ہو یا ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے انشورنس/تکافل کی اوسط پاکستانی تک رسائی ممکن بنانا ہو، شراکت داری پر تبصرہ کرتے ہوئے TPL Life کے CEO فیصل عباسی نے کہا کہ ایک حقیقی انشور ٹیک کی حیثیت سے ہم ٹیکنالوجی پر مبنی جدید انشورنس/تکافل سروسز کو متعارف کرانے پر یقین رکھتے ہیں اور PayPak کے ساتھ ہماری شراکت داری اسی سمت میں ایک قدم ہے، آج کی تیز رفتار دنیا میں متعدد طریقے، سہولیات اور استعمال میں آسانی کی فراہمی صارفین کے لئے قدر میں اضافہ کی بنیاد فراہم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ 1Link کے ساتھ ہماری شراکت داری دونوں کمپنیوں کو مستقبل میں نمایاں سنگ میل حاصل کرنے میں مدد فراہم کرے گی، 1Link کے CEO نجیب اگرا والا نے کہا کہ 1Link تمام افراد کے لئے ادائیگی کے مفید حل پیش کرتے ہوئے ادائیگی کے ایکو سسٹم کو ڈیجیٹلائز کرنے کے لئے مخصوص ہے، مقامی پے منٹ انڈسٹری میں ایک عمل انگیز قوت کے طور پر PayPak ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

انہو ں نے کہا کہ ہم PayPak لائیلٹی پروگرام کے حصہ کے طور پر اسلامی بینکوں کے صارفین اور روایتی بینکوں کی اسلامی ونڈوز کو تکافل کوریج کی فراہمی کیلئے TPL Life کے ساتھ شراکت داری پر خوش ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ یہ پروگرام PayPak کارڈ ہولڈرز کو اپنی پسند کا کارڈ بنانے کیلئے قدر کی فراہمی کو فروغ دے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، فارمی انڈے مہنگے

رواں سال  معیشت کا آغاز بہتراندازمیں ہوا ہے،  پی ایس ایکس    اور چینی ایکسچینجز کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون ..

رواں سال معیشت کا آغاز بہتراندازمیں ہوا ہے، پی ایس ایکس اور چینی ایکسچینجز کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون ..

چین کی سمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی متعارف کروا دی

چین کی سمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی متعارف کروا دی

چوہدری شافع حسین سے ترکیہ قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا

چوہدری شافع حسین سے ترکیہ قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا

فناشیل ٹائمز سٹاک ایکسچینج  نے پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ  پوزیشن برقرار رکھی

فناشیل ٹائمز سٹاک ایکسچینج نے پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ پوزیشن برقرار رکھی

سرکاری وصولیوں،ڈیوٹیوں،ٹیکسوں کی وصولی کے لیے30 اور 31مارچ کو بینک برانچیں کھلی رہیں گی

سرکاری وصولیوں،ڈیوٹیوں،ٹیکسوں کی وصولی کے لیے30 اور 31مارچ کو بینک برانچیں کھلی رہیں گی

انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا

انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1500روپے  اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1500روپے اضافہ ریکارڈ

سرکاری وصولیوں  اورٹیکسوں کی وصولی    کے لئے    30 اور  31 مارچ  کو  بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سرکاری وصولیوں اورٹیکسوں کی وصولی کے لئے 30 اور 31 مارچ کو بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی