ملک میں گندم کاایک اوربحران، فلور ملز ایسوسی ایشن کو اعتماد میں لیا جائے: میاں زاہد حسین

کھاد کا بحران فوڈ سیکورٹی کی صورتحال کو تشویشناک کر ڈالے گا، نازک صورتحال کے باوجود ٹی سی پی گندم درآمد نہیں کر رہی ہے

بدھ 30 ستمبر 2020 16:49

ملک میں گندم کاایک اوربحران، فلور ملز ایسوسی ایشن کو اعتماد میں لیا جائے: میاں زاہد حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 ستمبر2020ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ دو ماہ بعد ملک میں گندم کے ایک اور بحران کی وارننگ پریشان کن ہے جبکہ ملک میں کھاد کی کمی کی خبریں بھی تشویشناک ہیں جس سے کمزور زرعی شعبہ مزید متاثر ہو گا اور فوڈ سیکورٹی کا مسئلہ مزید تشویشناک ہو جائے گا اس بحران کو ٹالنے کیلئے فوری طور پرفلور ملز ایسوسی ایشن کو اعتماد میں لیا جائے۔

گندم کی درآمد میں تیزی اور کھاد کی درآمد کے فوری اقدامات کئے جائیں۔ میاں زاہد حسین نے بزنس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کامرس نے دسمبر میں نہ صرف ملک میں گندم کے بحران کی وارننگ جاری کی بلکہ یہ بھی کہا کہ گندم کی درآمد میں بڑے پیمانے پر مس مینجمنٹ کی گئی جس سے آٹے کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

حکومت نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان اور نجی شعبے کو گندم کی درآمد کی اجازت دی تاہم ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں کو ختم کرنے سمیت کئی معاملات میں تاخیر کی گئی جس کے نتیجہ میں درآمدات میں وہ تیزی نہ آ سکی جو ضروری تھی۔

نجی شعبہ اب تک 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کر چکا ہے جبکہ ایک ملین ٹن کا آرڈر دے چکا ہے مگر یہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے جو منافع خوروں کی حوصلہ شکنی اور مارکیٹ میں گندم کی قیمت کو معتدل رکھنے میں ناکام رہا ہے۔دوسری طرف ٹی سی پی ابھی تک سست روی کا شکار ہے اور اس نے ابھی تک گندم کی درآمد کے لئے کوئی آرڈر جاری نہیں کیا جو حیران کن ہے۔

ٹی سی پی کے حکام روائتی سست روی سے کام لے رہے ہیں جس سے ملک میں مہنگائی اور بے چینی بڑھ رہی ہے جس کا نوٹس لیاجائے۔ سرکاری ادارے فصلوں کی تباہی اور مارکیٹ کی صورتحال پر نظر نہ رکھنے اوربروقت اقدامات نہ کرنے کے مرتکب ہیں جسکی وجہ سے مہنگائی میں پسنے والے عوام کو اناج کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے۔اگر حکومت گندم کی قیمت میں مزید اضافہ روکنا چاہتی ہے تو اسے نجی شعبہ کے درآمدکنندگان پر انحصار کرنے کے بجائے فوری طور پر ازخود گندم درآمد کرنا ہو گی ورنہ گندم کی قیمت میں مزید اضافہ یا اس کے نایاب ہونے کی صورت ملک میں انتشار پھیل سکتا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی