تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم اسٹیل مل کے ملازمین کو منگل تک تنخواہیں ملنے کا امکان

ہفتہ 1 فروری 2014 17:19

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1 فروری 2014ء)تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم پاکستان اسٹیل مل کے ملازمین کو منگل تک تنخواہیں ملنے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹیل کے ملازمین کو اکتوبر کی نصف اور نومبر کی پوری تنخواہ کی پے سلپ پیر کو جاری کردی جائے گی جبکہ مزید ڈیڑھ ماہ کی تنخواہ منگل تک جاری کردی جائے گی۔ اسٹیل مل کے ملازمین تین ماہ سے تنخواہ سے محروم ہیں اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ملازمین کی جانب سے دھرنے اور احتجاج کیا گیا تھا جس کے باعث نیشنل ہائی وے بلاک ہوگئی تھی۔

Browse Latest Business News in Urdu