پاکستا ن قطر سے ڈھائی ارب ڈالر سالانہ مالیت کی مائع گیس خریدنے کے معاہدے پر دستخط کرنے کے قریب پہنچ گیا‘برطانوی اخبار

پیر 3 فروری 2014 14:48

کراچی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 فروری 2014ء) برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق پاکستا ن قطر سے ڈھائی ارب ڈالر سالانہ مالیت کی مائع گیس خریدنے کے معاہدے پر دستخط کرنے کے قریب پہنچ گیا۔قطر کے ساتھ ایل این جی منصوبے سے ایران گیس پائپ لائن منصوبہ غیر یقینی صورت حال کا شکار ہوگیا ۔حکومت نے باضابطہ طور پر سپلائر کے نام کا اعلان کرنا باقی ہے، تاہم شاہدخاقان عباسی اور ان کی وزارت کے دیگر حکام کے نزدیک قطر متوقع فروخت کنندہ ہے۔

پاکستان میں قدرتی گیس کی طلب 8ارب کیوبک فٹ یومیہ ہے جو مقامی سطح کی پیداوار سے دگنی ہے۔شاہد خاقان عباسی کو قطر سے سالانہ3.5ملین ٹن ایل این جی لینے کی توقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست قطر سے ایک سال میں 2.5ارب ڈالر مالیت کی مائع قدرتی گیس ( ایل این جی)کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کرنے کے قریب ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان اس گیس کو بجلی کی پیداوار کے لئے استعمال کرے گا۔

پاکستان کے وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کے مطابق یہ رواں برس عدم اطمینانی کا آخری موسم سرما ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ سال گیس کی فراہمی میں ایک اہم بہتری ہوگی۔ 2015 کے آغاز سے ایل این جی کی درآمد کے لئے شاہدخاقان عباسی ایک معاہدے پر دستخط کرنے کے قریب ہے۔انہوں نے کہا کہ گیس پر چلنے والے پاور پلانٹس کو گیس فراہم کرنے سے بجلی کی موجودہ قلت میں نصف پر قابو پایاجا سکتا ہے۔

موسم سرما سے قبل شاہدخاقان عباسی نے کابینہ کے ساتھیوں کو خبردار کردیا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار گھریلو ضرورت کی گیس پوری نہیں ہوں گی،حتی کہ صنعتی اورتجارتی خریداروں کی فراہمی معطل بھی کردی جائے۔ ایک سینئر اہلکار کے مطابق نواز شریف صورت حال سے نمٹنے کے لئے عباسی کو "ہنگامی اقدامات "کا حکم دیا تھا۔ان کا کہناتھا کہ گیس کی فراہمی میں ناکامی حکومت اور سیاسی خطرے کا سبب بنے گی۔

رپورٹ کے مطابق گیس کی عدم فراہمی پر لوگوں نے سڑکوں پر مظاہرہ کیا حالیہ برسوں میں بڑھتی ہوئی توانائی کی قلت نے پاکستان میں سیاسی عدم استحکام پیدا کیا۔اگرچہ بجلی کی پیداوار میں تیل کی جگہ گیس کا متبادل آنے سے بعض ناقدین کہتے ہیں کہ مستقبل میں ایل این جی کی ادائیگیاں کمزور مالی صورت حال پیدا کریں گی۔پاکستان ایران سے پائپ لائن کے ذریعے گیس خریدنے کے ایک معاہدے پر بات چیت کی گئی مگر منصوبے پر عملدرآمد فنانسنگ کی کمی اور امریکہ کی مخالفت رکاوٹ ہے۔

قطر کے ساتھ ایل این جی خریدنے کی بات چیت سے ایران گیس پائپ لائن منصوبے پرغیر یقینی صورت حال مزید گہری ہو گئی ہے۔شاہدخاقان عباسی نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایل این جی منصوبے کے بعد بھی مزید گیس کی ضرورت ہو گی۔ اس صورت حال پر قابو پانے کے لئے ہمیں تمام ممکنہ راستے دیکھ رہے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی