کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں7 ارب 4کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس161.77پوائنٹس اضافے سے26946.11پوائنٹس پر بند ہوا

پیر 3 فروری 2014 21:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 فروری ۔2014ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزپیر کو اتارچڑھاوٴ کے بعد زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی 26800اور 26900کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں ۔سرمایہ کاری مالیت میں7 ارب 4کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت15.71فیصد کم جبکہ49.50فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاوٴسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز اور مقامی سرمایہ کار گروپوں کی جانب سے بینکنگ ،سیمنٹ ،ٹیلی کام اور توانائی سیکٹرمیں سرمایہ کاری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس کی 27000کی نفسیاتی حد بھی بحال ہوگئی تاہم فروخت کے دباوٴ ،پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا تاہم تیزی کا تسلسل سارا دن جاری رہا ۔

(جاری ہے)

ماہرین اسٹاک کے مطابق طالبان سے مذاکرات میں پیش رفت اور آئی ایم ایف سے بھی مذاکرات میں بہتری کے بعد قرض کی قسط ملنے کی مثبت پیش رفت کے باعث مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کار مارکیٹ میں سرگرم نظر آئے ،جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس161.77پوائنٹس اضافے سے26946.11پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر406کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے201کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں اضافہ187کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں کمی جبکہ18کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں استحکام رہا ۔

سرمایہ کاری مالیت میں 7ارب4کروڑ22لاکھ91ہزار990روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر66کھرب 14ارب 34کروڑ43لاکھ 24ہزار 862روپے ہوگئی ۔پیر کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں 29کروڑ21لاکھ 24ہزار 740شیئرز رہیں جو جمعہ کے مقابلے میں5کروڑ44لاکھ46ہزار 970شیئرزکم ہیں ۔قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے مری بریوری کے حصص کے سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت40.06روپے اضافے سے 841.29روپے ،باٹا پاک کے حصص کی قیمت 31.00روپے اضافے سے3280.00روپے پر بند ہوئی ۔

نمایاں کمی نیسلے پاکستان کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت624.00روپے کمی سے 11856.00روپے جبکہ وائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت170.87روپے کمی سے4460.68روپے پر بند ہوئی ۔پیر کو جہانگیر صدیقی کی سرگرمیاں2کروڑ21لاکھ95ہزار شیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت 82 پیسے اضافے سے12.27روپے جبکہ فوجی سیمنٹ کی سرگرمیاں 1 کروڑ86لاکھ 36ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت23پیسے کمی سے16.61روپے پر بند ہوئی ۔پیر کو کے ایس ای 30انڈیکس 153.94پوائنٹس اضافے سے19450.69پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس 377.28پوائنٹس اضافے سے 44563.84جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس21.58پوائنٹس اضافے سے 20265.89پوائنٹس پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

حکومت معیشت کو مستحکم  ، ترقی کے مواقع کو فروغ  ، مہنگائی   پر قابو   ،کمزور طبقات کو ریلیف  ،غیر ملکی سرمایہ ..

حکومت معیشت کو مستحکم ، ترقی کے مواقع کو فروغ ، مہنگائی پر قابو ،کمزور طبقات کو ریلیف ،غیر ملکی سرمایہ ..

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

امن وامان کی خراب صورتحال، لوٹ مار کے بڑھتے واقعات اور پولیس افسران کی جانب سے دکانداروں کے تعاون نہ ..

امن وامان کی خراب صورتحال، لوٹ مار کے بڑھتے واقعات اور پولیس افسران کی جانب سے دکانداروں کے تعاون نہ ..

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ