پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کے فروغ کے خواہش مند ہیں ‘ برطانوی ہائی کمشنر ، معاشی تعلقات کافروغ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے‘ مسٹر فلپ بارٹن کی انوسٹمنٹ بورڈ پنجاب کے حکام سے گفتگو

منگل 4 فروری 2014 20:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 فروری ۔2014ء) برطانوی ہائی کمشنر مسٹر فلپ بارٹن نے اپنے وفد کے ہمراہ پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے دفاتر کا دورہ کیا اور انوسٹمنٹ بورڈ کے حکام سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارتی تعاون کے فروغ کے حوالے سے مذاکرات کئے ۔ ڈپٹی پولیٹیکل قونصلر جیسپر تھارنٹن، ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ آفیسر وقار اللہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر یو کے ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ ارشد رؤف بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

ڈائریکٹر جنرل انوسٹمنٹ بورڈ پنجاب ڈاکٹر علی نوید پیرزادہ نے برطانوی ہائی کمشنر اور ان کے وفد کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ انوسٹمنٹ بورڈ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بھر پور معاونت اور تکنیکی رہنمائی فراہم کر رہا ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک ،پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارتی روابط کا فروغ چاہتا ہے کیونکہ معاشی تعلقات کافروغ دونوں ممالک کے باہمی مفاد میں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے پاکستان کے تاثر کا بہتر بنایا جانا خصوصی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس سے ملک پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔اس موقع پر انوسٹمنٹ بورڈ پنجاب اور یو کے ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ کے درمیان تجارتی معلومات کے باہمی تبادلے اور خواہش مند فریقین کے درمیان بزنس سے متعلقہ روابط کے فروغ کے لئے ایک مشترکہ نالج بیس کے قیام پر بھی اتفاق کیا گیا ۔ بعد ازاں برطانوی وفد نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ری پبلک انجینئرنگ کارپوریشن پیر سعد احسن الدین، سی ای او میٹرکس سورسنگ اظفر حسن ،ڈائریکٹر بخش گروپ شہریا ر بخش اور ڈائریکٹر پراجیکٹس الائیڈ انجینئرنگ علی آغا سے بھی ملاقات کی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

برائلر گوشت ، انڈوں کی قیمت مستحکم رہیں

برائلر گوشت ، انڈوں کی قیمت مستحکم رہیں

متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ

متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 8فیصد کمی ہوگئی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 8فیصد کمی ہوگئی

سی پیک کے دوسرے مرحلہ میں تیزی لانے میں پرعزم ہیں،  بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے نئے معاہدے کیلئے  پاکستان ..

سی پیک کے دوسرے مرحلہ میں تیزی لانے میں پرعزم ہیں، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے نئے معاہدے کیلئے پاکستان ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس   619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند

وزیراعظم شہبازشریف سعودی عرب سے اقتصادی تعلقات بڑھا رہے ہیں،میاںز اہد حسین

وزیراعظم شہبازشریف سعودی عرب سے اقتصادی تعلقات بڑھا رہے ہیں،میاںز اہد حسین

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030

ہلال احمر قبائلی اضلاع کوہاٹ برانچ ٹیم کی کوہاٹ چیمبر آف کامرکے بانی رشید پراچہ سے ملاقات

ہلال احمر قبائلی اضلاع کوہاٹ برانچ ٹیم کی کوہاٹ چیمبر آف کامرکے بانی رشید پراچہ سے ملاقات

منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم پر الزام ثابت

منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم پر الزام ثابت

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف