ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت حافظ شفیق کاشف مشرق وسطی کے لئے فیصل آبادچیمبر کی سٹینڈنگ کمیٹی کے چئیرمین مقرر

ایف۔سی۔سی۔آئی فیصل آباد کے صدر انجینئرحافظ احتشام جاوید نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا یہ تقرری ایک اعزازہے، سعودی عرب سمیت مشرق وسطی کے ممالک پاکستان کے لئے بے حد اہم ہیں:حافظ شفیق کاشف

جمعہ 16 اکتوبر 2020 18:57

ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت حافظ شفیق کاشف مشرق وسطی کے لئے فیصل آبادچیمبر کی سٹینڈنگ کمیٹی کے چئیرمین مقرر
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2020ء) فیصل آباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف۔سی۔سی۔آئی) نے ملک کی ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت حافظ محمد شفیق کاشف کو مشرق وسطی کے ممالک کے ساتھ تجارتی، معاشی اور عوامی روابط کے فروغ کی سٹینڈنگ کمیٹی کا چئیرمین مقرر کردیا۔ ایوان صنعت وتجارت (ایف۔سی۔سی۔آئی) فیصل آباد کے صدر انجینئرحافظ احتشام جاوید نے اپنے دستخطوں سے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق حافظ محمد شفیق کاشف کومشرق وسطی کے ممالک کے ساتھ دوطرفہ، تجارتی ومعاشی روابط کے فروغ کی ’ایف۔

سی۔سی۔آئی‘کی سٹینڈنگ کا سال 2020-21 کے لئے چئیرمین مقرر کیاگیا ہے۔ یہ چھ رکنی کمیٹی ہوگی۔ حافظ محمد شفیق کاشف چیمبر کیلئے پہلے بھی مختلف مواقع پر نمایاں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی عرب اور مشرق وسطی کے دیگر ممالک میں اپنے اثرورسوخ کی بناء پر فیصل آباد چیمبر نے ان کا اس عہدے کے لئے انتخاب کیا ہے۔ وہ مشرق وسطی کے ممالک کے ساتھ پاکستان کے کاروباری روابط بڑھانے، باہمی تجارت اور وفود کے تبادلوں کے لئے کام کریں گے۔

حافظ شفیق کاشف نے فیصل چیمبر اور اس کے صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس عہدے پر اپنی تقرری کو ایک اعزاز سمجھتے ہیں۔ سعودی عرب سمیت مشرق وسطی کے ممالک پاکستان کے لئے بے حد اہم ہیں۔ پاکستانی کاروباری برادری خاص طورپر فیصل آباد چیمبر کے ارکان کے لئے مشرق وسطی میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات اور مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عرب ممالک کی بڑی اور کامیاب کاروباری شخصیات فیصل آباد تشریف لانا چاہتی ہیں اور یہاں کاروبار میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں۔ حافظ شفیق کاشف نے کہاکہ دو طرفہ تجارت کے لئے فیصل آباد چیمبر بہترین پلیٹ فارم ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ