- Home
- Business
- Business News
- سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمشن آف پاکستان نے جنوری 2014میں 397نئی کمپنیاں رجسٹر کیں
سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمشن آف پاکستان نے جنوری 2014میں 397نئی کمپنیاں رجسٹر کیں
منگل 11 فروری 2014 19:40
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 فروری ۔2014ء) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمشن آف پاکستان نے جنوری2014میں 397نئی کمپنیاں رجسٹر کیں۔ملک میں نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کے رجحان میں کئی ماہ سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جو ایس ای سی پی کی سرمایہ کار دوست پالیسی کامظہر ہے۔ جنوری میں سب سے زیادہ سیاحت کے شعبے میں 40کمپنیا ں رجسٹر ہوئیں ۔سروسزاور ٹریڈنگ کے شعبے میں39،آئی ٹی میں28،تعمیر کے شعبے میں26، ابلاغ عامہ میں 24 ، زرعی شعبے میں 19 ، اورکھانے پینے و مشروبات کی 16کمپنیوں نے رجسٹریشن حاصل کی۔
جنوری میں سب سے زیادہ رجسٹریشن لاہو ر اور اسلام آباد میں ہوئی جہاں اس مہینے میں 124 کمپنیوں نے رجسٹریشن حاصل کی ۔ کمپنی رجسٹریشن آفس کراچی میں 82 ، پشاور میں27 ، ملتان میں 22 ، فیصل آباد میں 12 ، اورکوئٹہ میں 6کمپنیوں نے رجسٹریشن حاصل کی۔(جاری ہے)
ایس ای سی پی معیشت کو دستاویزی شکل دینے کے ایک منظم اور جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے جس کے تحت سرمایہ کاروں کو ٹیکس میں چھوٹ ، کمپنیوں کے لیے آن لائن رجسٹریشن ،ملک بھر میں آگاہی مہم اور فاسٹ ٹریک پر کمپنی رجسٹر کرانے جیسی سہولتیں شامل ہے۔
ان اقدامات کی روشنی میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہواہے اور وہ دستاویزی معیشت کے سنگ میل کو عبور کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ رجٹریشن حاصل کر رہے ہیں۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے معیشت کی بہتری کے لیے ایس ای سی پی کی کوششوں پر مہرتصدیق ثبت کرتے ہوئے 14کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی ۔غیر ملکی سرمایہ کاروں میں آسٹریلیا، چین، جاپان، جنوبی کوریا، ملائشیا، ترکی، برطانیہ، اورامریکہ کے سرمایہ کار شامل تھے۔Browse Latest Business News in Urdu
ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس
غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات
بینکوں کے ڈیپازٹس، قلیل مدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا،سٹیٹ ..
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس51 پوائنٹس اضافہ
ایک دن کے چوزے کی قیمت 60،70 روپے سے بڑھ کر230 روپے ہوگئی، ڈاکٹر سجاد ارشد
برائلرگوشت کی قیمت 699 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
چینی کارساز کمپنی چیری کا ٹیگو 8 کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش ہے، ڈاکٹر سجاد ارشد
سعودی عرب، سونے کے نرخوں میں اضافہ
متحدہ عرب امارات اورپاکستان کے درمیان دیرینہ، تاریخی اوربرادرانہ تعلقات ہیں ، وزیرخزانہ محمداورنگزیب ..
پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا
ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائر کرنے کی ہدایت کی دی ..
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
مشرق وسطیٰ کے حالات عالمی معاشی بحالی کے لئے بڑاخطرہ بن گئے ہیں، میاں زاہد حسین
دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ
معروف صنعتکار شبیر منشاء چھرہ پاکستان چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر
پاکستان بزنس اریناکی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب
ایس ای سی پی کی لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائع کرنے کی ہدایت
سعودی وفد کی پاکستان آمد خوش آئند، سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی، صدر راولپنڈی چیمبر
چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو بھی کاروباری اتار چڑھائو کی زد میں رہی ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700پوائنٹس ..
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
ایس ای سی پی نے پہلے ڈیجیٹل انشورنس کا لائسنس جاری کردیا
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
PSX Live Index
Updated: 06:45:01pm | 18-04-2024
Status: Closed | Volume: 440,314,409 |
---|
KSE100 Index |
---|
Current |
High |
Low |
Change |
* LDCP represents Last Day Close Price
View Full Summary