ایک سال میں عالمی منڈی میں گندم پانچ فیصد، پاکستان میں72 فیصد مہنگی ہوئی،میاں زاہدحسین

بروقت درآمدات، خوش انتظامی کے زریعے گندم بحران کا راستہ روکا جا سکتا تھا ،گندم کی درامدآت کی رفتار انتہائی غیر تسلی بخش ہے، سابق صوبائی وزیر

پیر 19 اکتوبر 2020 19:39

ایک سال میں عالمی منڈی میں گندم پانچ فیصد، پاکستان میں72 فیصد مہنگی ہوئی،میاں زاہدحسین
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2020ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک سال میں بین الاقوامی منڈی میں گندم کی قیمت میں پانچ فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ پاکستان میں اسکی قیمت میں72 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اگر گندم کے معاملات میں بد انتظامی اور دھاندلی اور اسکی درآمد میں سست روی جاری رہی تو ملک میں خوراک کا خوفناک بحران آ سکتا ہے۔

میاں زاہد حسین نے بزنس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ ملکی تاریخ میں گندم کی پیداوار کا ہدف پہلی بار ناکام نہیں ہوا بلکہ ایسا کئی بار ہو چکا ہے مگر اس پر بروقت درآمدات اور دیگر اقدامات کے زریعے قابو پایا گیا ہے مگر اس بار کی بدانتظامی اور سنجیدگی کی کمی نے عوام کو فاقوں پر مجبور کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ملکی تاریخ میں پہلی بار مافیا نے گندم کے معاملہ پر کھل کر عوام کو لوٹا ہے اور یہ اب بھی جاری ہے جبکہ انکے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جا سکی ہے۔

انھوں نے کہا کہ نئی فصل آنے میں چھ ماہ کا وقت ہے اور اگر بڑے پیمانے پر گندم کی درآمدات شروع نہ کی گئیں توصورتحال مذید بگڑ سکتی ہے کیونکہ معمولی مقدار میں درآمدات سے قیمتوں پر مثبت اثر نہیں پڑا ہے۔انھوں نے کہا کہ روس کے ساتھ گندم کی درآمد کے سلسلہ میں جاری مزاکرات میں کسی قیمت پر تعطل نہ آنے دیا جائے کیونکہ قیمتوں کے استحکام اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے حکومت کے پاس گندم کے وافرسٹاک کی موجودگی ضروری ہے جو اس وقت صرف بیانات میں موجود ہے جس سے کچھ لوگوں کو تو مطمئن کیا جا سکتا ہے مگر مافیا کو سب معلوم ہے کیونکہ انکے کارندے ہر جگہ موجود ہیں جو انھیں پل پل کی خبریں پہنچا رہے ہوتے ہیں۔

انھوں نے مذیدکہا کہ ملک اس وقت سیاسی انتشار کا شکار ہے اور ایسے حالات میں مذید عوامی بے چینی کا متحمل نہیں ہو سکتا ہے اس لئے گندم کی قیمت میںمزید اضافہ روکنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیںورنہ وزیر اعظم کی طرف سے عوامی فلاح و بہبود کے لئے کی گئی کوششیںاکارت ہو سکتی ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں  سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں   121 فیصد کا نمایاں اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..