بی اے ایس ایف پاکستان اور گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈنے آٹو موبائل صنعت کیلئے تحقیق پر مبنی باہمی تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے

منگل 20 اکتوبر 2020 15:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) گاڑیوں میں ایندھن کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے کیلئے مایہ ناز کمپنی بی اے ایس ایف پاکستان اور گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈنے آٹوموبائل صنعت کیلئے تحقیق پر مبنی باہمی تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے۔مفاہمتی یادداشت پردستخط کے وقت بی اے ایس ایف پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر فیصل اختر اور گوپاکستان لمیٹڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر ذیشان طیب بھی موجود تھے۔

معاہدے کے تحت گو پاکستان لمیٹڈ ایندھن کی کھپت اور اخراج کو کم کرنے کیلئے بی اے ایس ایف کے روایتی ایندھن میں ملائے جانے والے اکیوروپور(Keropur)ایڈیٹیوزکی وسیع رینج کااطلاق کرے گا۔اس کے علاوہ دونوں ادارے پاکستان میں مقامی صارفین کی بہتر خدمت کیلئے معلومات کا تبادلہ بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بی اے ایس ایف پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر فیصل اختر نے کہا کہ پاکستان میں فضائی آلودگی ایک پریشان کن مسئلہ ہے۔

ڈان اسٹریم پیٹرولیم کے کاروبار میں گو پاکستان لمیٹڈ کی مہارت اور ہمارے عالمی معیار کے اجزا اور مرکبات کے ساتھ ہمارا مقصد آٹو موبائل کی صنعت میں کیمسٹر ی پر مبنی جدت لانا ہے۔اس موقع پر گو پاکستان لمیٹڈ کے سی ای او ذیشان طیب نے کہا کہ ملک میں تیل کے کاروبار سے منسلک ایک معروف کمپنی کے طور پر ہمارا مقصد پاکستان میں اپنے صارفین کو اعلی معیار کی پیٹرولیم مصنوعات فراہم کرنا ہے۔

بی اے ایس ایف جیسے شراکت داروں کے ساتھ، ہم اپنے مشن کو حقیقت بنانے کے قریب ہیں۔عالمی بزنس یونٹ فیول اور لبریکنٹس سلوشنزدنیا بھر میں نقل و حمل اور معدنی تیل کی صنعتوں کو ایک اہم فراہم کنندہ ہونے کے باعث ان کو ایندھن کی کارکردگی کے پیکیجز، ریفائنری ایڈیٹیوز، پولیسیو بیوٹنز، انجن کولنٹس، بریک فلواڈز کے علاوہ لبریکنٹس ایڈیٹیوز، تیارلبریکنٹس، سنتھیٹک بیس اسٹاک اور دھات سازی کے اجزا کی وسیع رینج فراہم کرتا ہے۔

بزنس یونٹ کی مرکزی سہولیات لڈویگشافین، جرمنی، امریکہ، سنسناٹی، فلورہم پارک امریکہ، ننجنگ اور شنگھائی چین اور ساتھ پالو برازیل میں ہیں۔ جبکہ تحقیقی کام بنیادی طور پرلڈویگشافین، جرمنی، ٹیری ٹان امریکہ اور شنگھائی چین میں کئے جاتے ہیں۔بی اے ایس ایف کراچی میں اپنے پیداواری یونٹ سمیت 5 دہائیوں سے پاکستان میں موجودہے۔ بے اے ایس ایف اہم مقامی کاروباری شعبوں کے لئے جدید حل پیش کرتی ہے۔ کمپنی کے کراچی، لاہوراور اسلام آباد میں دفاتر ہیں۔2019 میں بی اے ایس ایف نے پاکستانی میں تقریبا85ملین یوروز کی مصنوعات فروخت کی ہیں۔ بی ا ے ایس ایف پاکستان کے بارے میں مزید معلومات www.basf.com/pk پر دستیاب ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

چین    میں  بین الاقوامی تجارتی  نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے   شرکت  کے  خواہش مندوں سے یکم اپریل تک   درخواستیں ..

چین میں بین الاقوامی تجارتی نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے شرکت کے خواہش مندوں سے یکم اپریل تک درخواستیں ..

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی  نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس   641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس 641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

رکنیت کی تجدید کے لئے کراچی چیمبر آئندہ اتوار کھلا رہے گا،دفتری اوقات میں توسیع

رکنیت کی تجدید کے لئے کراچی چیمبر آئندہ اتوار کھلا رہے گا،دفتری اوقات میں توسیع