حکومت حفیظ سنٹر کے تاجروں کو ریلیف دینے کیلئے تمام مراحل کا بیک وقت آغاز کرے‘ آل پاکستان انجمن تاجران

دوبارہ کاروبار کا آغاز ہونے میں وقت لگے گا،حکومت متاثرہ تاجروں،ملازمین کیلئے امدادی پیکج سے فنڈز جاری کرے

بدھ 21 اکتوبر 2020 12:42

حکومت حفیظ سنٹر کے تاجروں کو ریلیف دینے کیلئے تمام مراحل کا بیک وقت آغاز کرے‘ آل پاکستان انجمن تاجران
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہاہے کہ حفیظ سنٹر کے متاثرہ تاجروں کو ریلیف دینے کیلئے پیچیدگیوںکو دور کر کے تمام مراحل کا بیک وقت آغاز کیا جائے ، آتشزدگی سے صرف تاجر ہی نہیںبلکہ دکانوں پرکام کرنے والے سینکڑوں ملازمین بھی بیروزگار ہو گئے ہیں ، حکومت متاثرہ تاجروں اور ملازمین کیلئے امدادی پیکج سے فوری طور پر کچھ فنڈز جاری کرے ۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے اپنے دفتر میں عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ادارے ٹیکسزتو وصول کرتے ہیںلیکن سہولیات فراہم نہیںکرتے ، اگر ذمہ دار ادارے حفیظ سنٹر میں آگ سے بچائو کیلئے پیشگی اقدامات کا جائزہ لیتے تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ انار کلی سمیت دیگر بازاروں اور تجارتی مراکز میں بجلی کی بے ہنگم اورلٹکی ہوئی تاریں ایسے ہی کسی حادثے کا سبب بن سکتی ہیں لیکن مطالبات کے باوجود اس پر توجہ نہیں دی جارہی ۔

تجاوزات کا مسئلہ بھی جوں کا توں ہے اور حادثات کے بعد یہی تجاوزات امدادی سر گرمیوں میں رکاوٹ بنتی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ لاہور چیمبر سمیت تمام تاجر تنظیموںنے حفیظ سنٹر کے تاجروںکیلئے آواز اٹھائی ہے اور ہم حکومت کواس میں غیر ضروری تاخیر نہیں کرنے دیں گے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس