انٹرنیٹ استعمال کرنے والے نئے افراد کو آن-بورڈنگ میں مسائل کا سامنا کرنا پڑتاہے، گوگل وائٹ پیپر

بدھ 21 اکتوبر 2020 23:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) گوگل کے نیکسٹ بلین یوزرز(Next Billion Users) اقدام کے تحت کام کرنے والے ریسرچ اینڈ انسائیٹ گروپ(Research & Insight Group) نے ایک وائٹ پیپر جاری کیا ہے جس میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے نئے افراد کو، پہلی مرتبہ آن لائن جانے کے موقع پر درپیش چیلنجوں کامطالعہ شامل ہے۔ اس وائٹ پیپر میں ٹیکنالوجی تخلیق کرنے والوں کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی ہے کہ وہ سرگرمی سیایسی ڈیجیٹل سروسز تیار کریں جنہیں اِن نئے افراد کے لیے موجودہ تدریسی نظام میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

’’ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے نئے افراد کی تدریس میں غیر رسمی اساتذہ کا اہم کردار (Informal Teachers & the pivotal role they play for New Internet Users) ‘‘کے عنوان سے جاری کردہ اِس وائٹ پیپر میں جنوب اور جنوب مشرقی ایشیا، لاطینی امریکا اور ذیلی صحرا پر مشتمل افریقی (Sub-Saharan Afriqa)ممالک میں انٹر نیٹ استعمال کرنے والے نئے افراد کو ، ان کے اسمارٹ فون کے ذریعے آن بورڈ ہونے میں درپیش مشکلات کی نشاندہی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس وائٹ پیپر میں ’غیر رسمی اساتذہ‘ کے طور پر اہل خانہ، دوستوں اور ہمسائیوں کی نشاندہی کی گئی ہے جو ان کے آن بورڈ ہونے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ وائٹ پیپر میں جو معلومات فراہم کی گئی ہیں اُن کے مطابق مذکورہ علاقوں میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے نئے افراد اور انٹرنیٹ استعمال کرنے والے موجودہ افراد میں فرق ہے یعنی انٹرنیٹ استعمال کرنے والے یہ نئے افراد اٴْن نئے بلین افراد کا اہم حصہ بن سکتے ہیں جو سنہ 2025ء تک پہلی مرتبہ آن لائن ہوں گے۔

تاہم، امکان ہے کہ اِن میں سے زیادہ تر کا تعلق کم آمدنی والی دیہی آبادیوں سے ہو گا اور اِن میں ایسی خواتین اور بزرگ افراد بھی ہو سکتے ہیں جن کا، اس سے قبل ، ٹیکنالوجی کا استعمال محدود ہو اور اُن کا رجحان دریافت کے ذریعے سیکھنے کی بجائے ہدایات کے ذریعے سیکھنے کی جانب زیادہ ہو۔ علاوہ ازیں، انٹرنیٹ استعمال کرنے والے نئے افراد خود سیکھنے کی بجائے اکثر اپنے اطراف میں موجود لوگوں سے سیکھتے ہیں یعنی نئے سیکھنے والے افرادغیر رسمی اساتذہ پر انحصار کرتے ہیں ط مثلاً اٴْن کے اہل خانہ، دوست اور ہمسائے ط کہ وہ انہیں سکھائیں اور ہدایات دیں۔

ان افراد کو مدد کی ضرورت ہوتی ہے کیوں کہ 75 فیصد تک افراد اپنا وقت مختلف ٹاسکس کے ذریعے سیکھنے پر صرف کرتے ہیں،مثلاً مختلف آئٹمز کے لیے آن لائن آرڈرز دینے کی غرض سے اپنا فون آن کرنا، وغیرہ۔اس کے علاوہ، انٹرنیٹ استعمال کرنے والے افراد کے لیے تدریسی اعانت یا رسائی ہمیشہ دستیاب نہیں ہوتی ہے۔انٹرنیٹ سیکھنے والے نئے افراد میں سے تقریباً50 فیصدکے مطابق اٴْن کے اساتذہ ضرورت کے وقت دستیاب نہیں ہوتے ہیں یا پھر ان کے پاس اس قدروقت نہیں ہوتا ہے کہ وہ ان افراد کی مدد کر سکیں۔ نتیجہ یہ کہ ان میں اکثر صرف اس وقت ہی سیکھ پاتے ہیں جب اٴْن کے اساتذہ موجود ہوں اوراس طرح وہ، بعض اوقات،سیکھنے کے اہم مواقع سے فائدے سے محروم رہتے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد