VMware نے پاکستان میں فائیو جی ٹیلکو کلاؤڈ پلیٹ فارم کا اعلان کر دیا

بدھ 21 اکتوبر 2020 23:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) VMware نے آج فائیو جی ٹیلکو کلاؤڈ پلیٹ فارم کا اعلان کیا ہے جو کمیونیکیشن سروس پرووائیڈرز کو پاکستان میں فائیو جی کی جدت کی حامل ڈیوائسز کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے قابل بنائے گا۔ VMware فائیو جی ٹیلکو کلاؤڈ پلیٹ فارم ایک مستقل کلاؤڈ پلیٹ فارم ہے جو کیریئر گریڈ اور ہائی پرفارمنس کلاؤڈ کے مقامی انفرااسٹرکچر سے لیس ہے جو کمیونیکیشنز سروس پرووائیڈرز کو اس قابل بنائے گا کہ وہ خطے میں مستقبل کی ٹیکنالوجی ایپلی کیشنز کو سپورٹ کرے۔

آئندہ 15سالوں میں فائیو جی ایشیا کی معیشت کو 900ارب ڈالر کا فائدہ پہنچائے گا اور اس ٹیکنالوجی کی آرگنائزیشنز کو ڈیجیٹل تبدیلی کی کوششوں کو تیز تر کرنے اور کاروباری جدت تیز تر کرنے کی صلاحیت بہت زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

فائیو جی کی بدولت کاروباروں کی ترقی بے انتہا تیز کرنے کے لیے کمیونیکیشنز سروس پرووائیڈرز کو جدید کلاؤڈ سے لیس انڈسٹری میں ایک ایسا ثابت شدہ نیٹ ورک درکار ہے جو کیریئر گریڈ کارکردگی، لچک اور معیار کو برقرار رکھتے ہوئے ویب کی سطح کی رفتار اور پھرتی کو برقرار رکھ سکے۔

VMware کا جدید ملٹی کلاؤڈ پلیٹ فارم فائیو جی نیٹ ورکس کے تعارف کو آسان اور تیز تر بنائے گا اور ساتھ ساتھ کمیونیکیشنز سروس پرووائیڈر کو اس قابل بنائے گا کہ وہ کلاؤڈ کے مقامی اصولوں کو تسلیم کر سکیں جس کی بدولت وہ کاروبار کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے تیزی سے جدید ایپلی کیشنز اور سروسز کی تنصیب کر سکیں گے۔ VMware پاکستان اور افغانستان کے کنٹری منیجر احسن رشید خان نے کہا کہ VMware خصوصی ٹیلکو اور ایج کلاؤڈ پورٹ فولیو کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جو صارفین کے آج کے چیلنجز کے مقابلے میں مدد کرے گا اور انہیں اس قابل بنائے گا کہ وہ کل کے مواقعوں کا فائدہ اٹھا سکیں۔

ٹیلکو کلاؤڈ پلیٹ فارم میں کلاؤڈ کی مقامی ٹیکنالوجیز کی سپورٹ کے لیے کمیونیکیشنز سروس پرووائیڈرز نئی ایپلی کیشنز اور سروسز کی فراہمی کے لیے جدید رفتار کو تیز تر کر سکتے ہیں، آپریشنل پیچیدگیوں کو کم کر سکتے ہیں اور بچت کی ملکیت کی کٴْل لاگت کو سمجھتے ہوئے فائیو جی نیٹ ورک کے تعارف کو تیز تر کر سکتے ہیں تاکہ پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کو سپورٹ فراہم کی جا سکے۔

VMware ٹیلکو کلاؤڈ پلیٹ فارم کا VMware ٹیلکو کلاؤڈ انفراسٹرکچر کے ساتھ انضمام کیا جائے تو وی کلاؤڈ NFV سولیوشن اور حال ہی میں اجرا کیے گئے متنوع خودکار صلاحیتوں کے حامل ڈومین VMware ٹیلکو کلاؤڈ آٹومیشن کا ارتقا عمل میں آتا ہے۔ فائیو جی کی صلاحیت سے لیس ٹیلکو کلاؤڈ پلیٹ فارم کو اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ کمیونیکیشن سروس پرووائیڈرز باآسانی کلاؤڈ کی مقامی ٹیکنالوجی کو قبول کرتے ہوئے کلاؤڈ انفرااسٹرکچر کو ایپلی کیشنز اور سروس فراہم کر سکیں۔

NFV جیسے کہ کمیونیکیشن سروس پرووائیڈرز نیٹ ورکس سے تبدیل ہو رہے ہیں کلاؤڈ نیٹیو اور کنٹینرائزڈ نیٹ ورکس میں، VMware اپنے VMware vCloud NFV سولیوشن کو ٹیلکو کلاؤڈ انفراسٹرکچر میں تبدیل کررہا ہے، جس سے CSPs کو ورچوئل نیٹ ورک فنکشنز (VNFs) اور کلاؤڈ نیٹیو نیٹ ورک فنکشنز (CNFs) دونوں کے لئے تمام ٹیلکو نیٹ ورکس پر ایک متواتر اور متحد پلیٹ فارم فراہم کیا جا رہا ہے۔

ٹیلکو کلاؤڈ انفرااسٹرکچر کو اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ وہ telco centric enhancements ، معاونت کے حامل کلاؤڈ deployments کو نیٹ ورک سروسز کی فراہمی بہتر بنا سکے اور کروڑوں صارفین اور انٹرپرائز یوزر کو کارکردگی اور scalability فراہم کر سکیں۔ ٹیکنو کی مرکزیت کی حامل یہ اضافی صلاحیت کمیونیکیشن سروس پرووائیڈرز کو اس قابل بناتی ہے کہ وہ کیریئر گریڈ کارکردگی، لچک اور معیار کو برقرار رکھتے ہوئے ویب کی سطح کی رفتار اور پھرتی کو برقرار رکھ سکیں۔

ٹیلکو کلاؤڈ انفرا اسٹرکچر سے مکمل انضمام کا حامل VMware ٹیلکو کلاؤڈ آٹومیشن انتہائی ذہانت کے ساتھ نیٹ ورک مینجمنٹ اور سروسز کی اینڈ ٹو اینڈ لائف سائیکل مینجمنٹ کو خودکار طریقے سے چلاتا ہے تاکہ آپریشنز کو آسان بنایا جا سکے اور وسائل کے استعمال کو بہتر بناتے ہوئے سروس کی فراہمی کو بہتر تیز کیا جا سکے۔ ٹیلکو کلاؤڈ آٹومیشن انفراسٹرکچر اورContainers-as-a-Service (CaaS) management کو بھی سپورٹ کرتا ہے تاکہ ورک لوڈ کے تعین کے عمل کو ہموار اور وسائل مختص کرنے کے لیے بہتر انفرااسٹرکچر فراہم کیا جا سکے۔ یہ جب کبھی بھی ضرورت zero-touch-provisioningکے ذریعے فائیو جی کو آسان اور ٹیلکو ایج نیٹ ورک کو توسیع دیتا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا

چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا

پاکستان اورافغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے

پاکستان اورافغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے

ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی میں پاکستان کی معیشت اور مستقبل کے چیلنجز کے حوالے سے تھنک ٹینک سیشن کا انعقاد

ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی میں پاکستان کی معیشت اور مستقبل کے چیلنجز کے حوالے سے تھنک ٹینک سیشن کا انعقاد

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب