شرح سود میں 2 فیصد اضافہ ملکی معیشت بالخصوص کورونا لاک ڈائون سے متاثرہ کاروبار کے لئے نقصان دہ ثابت ہوگا،شیرباز بلور

بدھ 21 اکتوبر 2020 23:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیر باز بلور نے حکومت کی جانب سے متوقع شرح سود میں 2 فیصد اضافہ ملکی معیشت بالخصوص کورونا لاک ڈائون سے متاثرہ کاروبار ‘ انڈسٹریز اور تجارت کے لئے نقصان دہ ثابت ہوگا اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ شرح سودمیں اضافہ نہ کیا جائے تاکہ کورونا وائرس کی وباء سے متاثرہ کاروبار ‘ انڈسٹریز اور تاجروں کو ریلیف دے کر دوبارہ معاشی و اقتصادی سرگرمیوں کو بحال اور فروغ دیا جاسکے۔

سرحد چیمبر کے صدر شیر باز بلور نے گذشتہ روز صنعت کاروں اور تاجروں کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے متوقع 2 فیصد شرح سود میں اضافہ مقامی کاروباری اور انڈسٹریز دوسری سرمایہ کاروں کے مقابلہ غیر مسابقتی ہوجائے گی جو کہ پاکستان کی معیشت اور بزنس کمیونٹی کے کسی صورت بھی بہتر مفاد میں نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کورونا لاک ڈائون کے باعث بارڈرز کی بندش سے کاروبار ‘ صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں میں کمی آئی ہے جس کی وجہ سے شرح سود میں کمی لانے کی اشد ضرورت ہے تاکہ کاروبار کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ بزنس کو بھی وسعت دی جاسکے۔ انہوں ے کہاکہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں ممالک نے شرح سود میں کافی کمی کی ہے لیکن اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود کو صرف 7فیصد تک کم کیا ہے جس کو سنگل ڈیجیٹ تک لایا جائے۔

انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے تناظر میں عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں مزید کمی کا عندیہ دیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پالیسی ریٹ کو 7 فیصد تک برقرار رکھنے سے سرمایہ کاروں کی حوصلہ شکنی کے مترادف ہے جو کہ ملک کے مختلف ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی نہیں لیتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس ‘ لاک ڈائون سے اقتصادی ترقی کو برقرار رکھنے کے لئے انڈسٹریلائزیشن اور سروسز کو بڑھانے کی اشد ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ شرح سود جو کہ 7فیصد ہے چونکہ پہلے ہی ملکی معیشت کے لئے سود مند نہیں جبکہ حکومت کی جانب سے متوقع 2فیصد پالیسی ریٹ میں اضافہ کاروبار ‘ تجارتی سرگرمیاں اور معیشت کے لئے نقصان دہ ثابت ہوگا اور ملک میں مہنگائی بھی بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ شرح سود میں مزید اضافہ سے صنعتی ترقی کا عمل رک جائے گا موجودہ صورتحال میں کاروبار کے لئے کوئی قرضہ لینے کے لئے تیار نہیں ہوگا۔

سرحد چیمبر کے صدر نے کہاکہ کاروبار اور تجارتی سرگرمیوں میں مندی کا رجحان اور ملکی معاشی پالیسیوں میں عدم تسلسل سے سرمایہ کاروں میں مایوسی پھیلی ہوئی اور نئے سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی نہیں لے رہے ہیں ۔ انہورں نے کہاکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان معاشی و صنعتی ترقی پر توجہ دے اور شرح سود میں مزید اضافہ کی بجائے پالیسی ریٹ کو سنگل ڈیجیٹ تک لایا جائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

صدرایف پی سی سی آئی نے شیخ پرویزاحمد کو مشیربرائے صنعتی ترقی مقرر کر دیا

صدرایف پی سی سی آئی نے شیخ پرویزاحمد کو مشیربرائے صنعتی ترقی مقرر کر دیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،100 انڈیکس71 ہزار40پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس71 ہزار40پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

چین کے جی ڈی پی میں  سالانہ بنیاد پر   5.3 فیصد اضافہ

چین کے جی ڈی پی میں سالانہ بنیاد پر 5.3 فیصد اضافہ

زرمبادلہ کے ذخائر 0.1ملین ڈالر کمی کے بعد 13.44 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 0.1ملین ڈالر کمی کے بعد 13.44 ارب ڈالرہوگئے

انٹرنیشنل یورو بانڈز کی ادائیگی سے مالیاتی اداروں کا اعتماد بڑھے گا،  صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس

انٹرنیشنل یورو بانڈز کی ادائیگی سے مالیاتی اداروں کا اعتماد بڑھے گا، صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس

سعودی عرب کی سات ارب ڈالر کی متوقع سرمایہ کاری معیشت کیلئے خوشخبری ہے،فیصل آباد چیمبر آف کامرس

سعودی عرب کی سات ارب ڈالر کی متوقع سرمایہ کاری معیشت کیلئے خوشخبری ہے،فیصل آباد چیمبر آف کامرس

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں ..

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخار علی ملک

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخار علی ملک

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخارعلی ملک

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخارعلی ملک

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم   ، انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم ، انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم   ،انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم ،انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..