پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاری مالیت میں62ارب15کروڑ28لاکھ روپے کی کمی

جمعرات 22 اکتوبر 2020 20:26

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاری مالیت میں62ارب15کروڑ28لاکھ روپے کی کمی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںتین روزہ تیزی کے بعد جمعرات کومندی کا رجحان غالب آگیاجس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس 336.90پوائنٹس کی کمی سی41199.18پوائنٹس کی سطح پر آگیاجب کہ63.97فی صد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی جس کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں62ارب15کروڑ28لاکھ روپے کی کمی ہوئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بدھ کی نسبت24.37فیصد کم رہا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری میں بھرپور دلچسپی نظر آئی جس کے نتیجے میں تیزی رہی اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 41816پوائنٹس کی کی بلند سطح کو چھو گیاتاہم بعد ازاں ایف اے ٹی ایف کے جاری اجلاس کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کے باعث سرمایہ کاروں نے محتاط طر زعمل اپناتے ہوئے حصص فروخت کرنے شروع کردئے جس کے سبب مندی چھاگئی اور انڈیکس 41088پوائنٹس کی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری بھی آئی لیکن مندی کا رجحان غالب رہااورکاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس336.90پوائنٹس کی کمی سی41199.02پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس 155.14ائنٹس کی کمی سی17363.18پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 247.13پوائنٹس کی کمی سی29046.21پوائنٹس پربند ہوا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مجموعی طور پر408کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی124کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 261میں کمی اور23کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے کا مجموعی حجم75کھرب89ارب80کروڑ40لاکھ روپے سے گھٹ کر75کھرب27ارب65کروڑ12لاکھ روپے ہوگیا۔۔کا۔قیمتوں میں اتار چڑھاوکے اعتبار سے گیٹرن انڈسٹریز کے حصص کی قیمت 40روپے کے اضافے سے 700روپے اورخیبر ٹوبیکو23.96روپے کے اضافے سی343.49روپے ہوگئی جب کہ بہانیرو ٹیکس کے حصص کی قیمت74.99روپے کی کمی سی925روپے اورمری پٹرولیم 26.65روپے کی کمی سی1306.37روپے ہوگئی۔

Browse Latest Business News in Urdu

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان