جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے کے بعد چینی کمپنیاں پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر میں 2ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہی ہیں‘ گورنر پنجاب ،تاجر برادری کی بدولت آج ملک کی معیشت میں نہ صرف اضافہ ہو رہا ہے بلکہ اس سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہو رہے ہیں،موجودہ حکومت تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کو بروئے کار لانے کی کوشش کر رہی ہے‘ چوہدری محمد سرور

جمعرات 13 فروری 2014 20:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 فروری ۔2014ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ملک میں گیس اور توانائی کے بحران کے باوجود بزنس کمیونٹی نے پوری محنت سے جس طرح ملکی معیشت کو سنبھالا دیئے ہوئے ہے یقینا قابل ستائش ہے ،تاجر برادری کی بدولت آج ملک کی معیشت میں نہ صرف اضافہ ہو رہا ہے بلکہ اس سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہو رہے ہیں،موجودہ حکومت تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کو بروئے کار لانے کی کوشش کر رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز یہاں گورنر ہاؤس لاہور میں صدر لبرٹی مارکیٹ صفدر علی بٹ کی قیادت میں آئے ہوئے 50رُکنی وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں لاہور کی مختلف مارکیٹوں کے صدور بھی شامل تھے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ تاجر برادری کو سہولتیں فراہم کرنا اور ان کے مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور موجودہ حکومت اس سلسلے میں ایک منصوبہ بندی کے تحت کام کر رہی ہے تاکہ بزنس کمیونٹی کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کے استحکام اور عوام کی خوشحالی کے لئے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک اس وقت دہشت گردی جیسے سنگین مسائل سے دوچار ہے جن سے نمٹنے کے لئے قومی اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے ۔ گورنر نے کہا کہ جی ایس پی پلس سٹیٹس کا حصول پاکستان کا دیرینہ خواب تھا جو اب پورا ہو چکا ہے اور جی ایس پی پلس سٹیٹس ملنے سے ہماری برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

اس موقع پر تاجر برادر ی کے وفد میں شامل مختلف مارکیٹوں کے صدور نے گورنر پنجاب کو انہیں درپیش مسائل کے بارے میں تفصیلا آگاہ کیا۔وفد نے گورنر کو یقین دلایا کہ تاجر برادری موجودہ حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ گورنر پنجاب نے تمام مسائل کے سد باب کے لئے تاجر برادری کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ نے لاہور چیمبر کا دورہ کیا ۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے کے بعد چینی کمپنیاں پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر میں 2ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہی ہیں جبکہ نجی شعبہ سے مل کر 50میگاواٹ کا پاور پلانٹس بھی لگائیں گی۔بعد ازاں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے گورنر ہاؤس لاہور میں سینئر کالمنسٹ حفیظ اللہ خاں نیازی کی قیادت میں 5رکنی وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات میں مختلف ایشوز پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی نجیب اللہ خاں نیازی ،ممبر صوبائی اسمبلی غنضفر علی چھینہ کے علاوہ حافظ امیر علی عوان بھی ملاقات میں موجود تھے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ عوام کو تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے جن کے لئے پنجاب حکومت موٴثر حکمت عملی پرعمل پیرا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں تمام سیاسی وابستگیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے عوام کی خدمت کے لئے مل جل کر کام کرنا ہوگا۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی