پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص نئی ابتدائی عوامی پیشکش مثبت پیش رفت

آغا اسٹیل انڈسٹریز لمیٹڈ کا ائی پی او مالی سال 21-2020 میں اسٹاک ایکسچینج کے ایکویٹی بورڈ پر تیسری آئی پی او کی لسٹنگ ہوگی / کہ سال 2020 پی ایس ایکس کے ایکویٹی بورڈ اور ڈیبٹ کے شعبے پر پیش کشوں کے لحاظ سے زبردست سال ثابت ہوا،اس آئی پی او کے ساتھ مالی سال 2021 میں پی ایس ایکس کے ایکویٹی بورڈ پر تین لسٹنگ ہو جائیں گی، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایکس فرخ ایچ خان

جمعہ 23 اکتوبر 2020 00:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی ایک نئی ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او) اس کے لیے مثبت پیش رفت ہے۔ آغا اسٹیل انڈسٹریز لمیٹڈ کا ائی پی او مالی سال 21-2020 میں اسٹاک ایکسچینج کے ایکویٹی بورڈ پر تیسری آئی پی او کی لسٹنگ ہوگی۔ % آغا اسٹیل انڈسٹریز لمیٹڈ کا ایشو بارہ کروڑ عام حصص پر مشتمل ہے جو آغا اسٹیل انڈسٹریز لمیٹڈ کے آئی پی او کی بعد کے ہیڈ اپ کیپٹل کا 20.84 فیصد ہے۔

بک بلڈنگ کے طریقے کے ذریعے ایشو کے نو کروڑ یعنی 75 فیصد حصص کی پیشکش کی گئی اور تین کروڑ یعنی 25 فیصد حصصں کی پیشکش ریٹیل اور عام افراد کے لیے تھی۔ اس ایشو کی فلور پرائس تیس روپیہ فی حصصں رکھی گئی۔آئی پی او کا بک بلڈنگ مرحلہ چھ اور سات اکتوبر 2020 کو انجام پایا جب کہ ریٹیل اور عام افراد کی سبسکرپشن کا مرحلہ 14 اور 15 اکتوبر کو انجام پذیر ہوا۔

(جاری ہے)

سرمایہ کاروں نے کمپنی میں بھرپور اعتماد کا اظہار کیا جس کی وجہ سے بک بلڈنگ کے مرحلے میں ہدف سے 1.63 گنا زیادہ پیش کشیں موصول ہوئیں۔ادارہ جاتی اور انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے اسے زبردست پذیرائی ملی جو اس حقیقت سے ظاہر ہے کہ اسٹرائیک پرائس 32 روپے فی حصصں پر بند ہوئی جو فلور پرائس سے 6.67 گنا زیادہ ہے۔آئی پی او کے ریٹیل شعبے میں بھی بھرپور اور مثبت پذیرائی دیکھنے میں آئی۔

30 ملین کے عام حصصں کے ایشو کے حجم کے مقابلے میں 38.32 ملین حصصں کی لیے پیش کشیں موصول ہوئیں۔ اس میں ہدف سے 1.28 گنا زیادہ پیش کشیں موصول ہوئیں۔ آئی پی او کے ذریعے حاصل کیے جانے والے سرمائے کی مالیت 3.84 ارب روپے رہی جب کہ ہدف 3.60 ارب روپے تھا جو اس آئی پی او کی بھرپور کامیابی کا مظہر ہے۔کمپنی آئی پی او کے ذریعے اکٹھے ہونے والے سرمائے کو اپنے دوسرے مرحلے کی توسیع کے لیے استمعال کرے گی جب کہ یہ پہلے مرحلے میں توسیع کا کام کر چکی ہے۔

دوسرے مرحلے میں ہونے والی توسیع میں پیداواری صلاحیت میں اضافہ اور ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن اور ترقی کا تسلسل شامل ہیں۔ ٹیکنالوجی میں ترقی میں پاکستان میں جدید اور پہلی مائی ڈا رولنگ مل شامل ہے جو لاگت اور آپریٹنگ اخراجات میں سریہ بنانے کا جدید اور مسابقتی طریقہ ہے۔کمپنی ایک ان ہاؤس ائیر سیپریشن یونٹ کا منصوبہ لگانے کے لیے بھی مکمل تیار ہے۔

اس منصوبے کی کل لاگت 7.04 ارب روپے ہے اور اس کے لیے مالی ضرورت کا 51 فیصد آئی پی او کے ذریعے پوری کی جائے گی اور باقی رقم طویل اور قلیل مدتی قرضوں کے ذریعے پوری کی جائے گی۔آغا اسٹیل انڈسٹریز لمیٹڈ کے کامیاب آئی پی کے بارے میں بات کرتے ہوئے پی ایس ایکس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فرخ ایچ خان نے کہا کہ سال 2020 پی ایس ایکس کے ایکویٹی بورڈ اور ڈیبٹ کے شعبے پر پیش کشوں کے لحاظ سے زبردست سال ثابت ہوا۔

اس آئی پی او کے ساتھ مالی سال 2021 میں پی ایس ایکس کے ایکویٹی بورڈ پر تین لسٹنگ ہو جائیں گی۔ آغا اسٹیل انڈسٹریز لمیٹڈ کا کامیاب آئی پی او پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ میں ادارہ جاتی اور بڑے انفرادی سرمایہ کاروں کے ساتھ عام افراد کے بھرپور اعتماد اور دلچسپی کا مظہر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ سال آزمائش کا سال ہے جو مختلف وجوہات کی وجہ سے معیشت کے لیے مجموعی طور پر اور پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ کے لیے خصوصاً مشکل سال ثابت ہوا۔

کورونا وائرس کی عالمی وبا سے لے کر ایکسچینج پر ہونے والا دہشت گردی کا حملہ اور طوفانی بارشیں مارکیٹ پر بری طور اثرانداز ہو سکتی تھیں تاہم پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ نے ان تمام عوامل کی وجہ سے پیدا ہونے والے دباؤ کا مقابلہ کیا اور ان سے مقابلہ کرتے ہوئے کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔آغا اسٹیل انڈسٹریز لمیٹڈ کے سی ای او حسین آغا نے کمپنی کے آئی پی او کی بھرپور کامیابی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسے ملنے والی پذیرائی پر بہت خوش ہیں اور تمام شراکت داروں کے آغا اسٹیل انڈسٹریز لمیٹڈ کے آئی پی او کو کامیاب بنانے کر شکر گزار ہیں۔

پاکستان کی مالیاتی کارپوریٹ مارکیٹ بہت جاندار ہے اور ہم انڈسٹری کی مالیاتی ترقی کے لیے پرامید ہیں۔ پاکستان اسٹاک ایکسچنج پر لسٹنگ کا منظم اور ترتیب وار طریقہ کار حوصلہ افزا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ مستقبل قریب میں مزید کمپنیاں اس پر لسٹڈ ہوں گی۔ یہ پاکستان کے لیے ایک بہت زبردست پیش رفت ہے۔ایشو کے لیڈ مینیجر اور بک رنرز عارف حبیب لمٹیڈ کے سی ای او شاہد علی حبیب نی کہا کہ پاکستان میں کسی اسٹیل کمپنی کا یہ سب سے بڑا ایشو تھا۔

ہم نے اس میں سرمایہ کاروں کی بڑی شمولیت کو حصہ لیتے دیکھا۔ 298 سرمایہ کاروں نے بک بلڈنگ میں حصہ لیا اور 5200 نے عام افراد کی سبسکرپشن میں حصہ لیا۔ انہو ں کی کہا کہ ویلیو کے لحاظ سے دیکھا جائے تو بک بلڈنگ ہدف سے 1.6 گنا زیادہ تھی اور عام افراد کی سبسکرپشن 1.3 گنا زیادہ رہی۔ مارکیٹ اور سرمایہ کاروں نے کرونا وائرس کے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد بھرپور دلچسپی دکھائی اور عارف حبیب لمٹیڈ آنے والے مہینوں میں مزید کمپنیوں کی لسٹنگ کے لیے پر عزم ہے۔

ایشو کا لیڈ منیجر اور بک رنر کے ساتھ اس کے بک بلڈنگ مرحلے کا انڈر رائٹر عارف حبیب لمٹیڈ تھا۔ اس ایشو کی بک بلڈنگ مرحلے کا بینکر عارف حبیب بینک لمیٹڈ تھا تو اس کے ریٹیل مرحلے کے بینکوں میں یو بی ایل، حبیب میٹرو پولیٹن بینک، ایچ بی ایل، بینک الحبیب لمیٹڈ، میزان بینک لمیٹڈ، فیصل بینک لمیٹڈ، سنہری بینک لمیٹڈ، عسکری بینک لمیٹڈ اور ایم سی بی بینک لمیٹڈ شامل تھے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان اورافغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے

پاکستان اورافغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے

ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی میں پاکستان کی معیشت اور مستقبل کے چیلنجز کے حوالے سے تھنک ٹینک سیشن کا انعقاد

ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی میں پاکستان کی معیشت اور مستقبل کے چیلنجز کے حوالے سے تھنک ٹینک سیشن کا انعقاد

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..