کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری،سرمایہ کاری مالیت میں مزید23ارب 52کروڑ روپے سے زائد کی کمی،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 147.13پوائنٹس کمی سے 26394.13پوائنٹس پر بند ہوا

جمعہ 14 فروری 2014 19:50

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 فروری ۔2014ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری ،کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو بھی اتارچڑھاوٴ کے بعد مندی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس 26500اور 26400کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا ۔سرمایہ کاری مالیت میں مزید23ارب 52کروڑ روپے سے زائد کی کمی ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت26.65فیصد کم جبکہ71.42فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاوٴسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ،فرٹیلائزر،آئل ،سیمنٹ سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 26617پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم شہر قائد میں امن و امان کی ناگفتہ بہ صورت حال اور فروخت کے دباوٴ کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپوں نے اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 147.13پوائنٹس کمی سے 26394.13پوائنٹس پر بند ہوا ۔

(جاری ہے)

مجموعی طور پر 385کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے 90کے کمپنیوں کے بھاوٴ میں اضافہ ،275کمپنیوں کے بھاوٴ میں کمی جبکہ 20کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں23ارب 52کروڑ 50لاکھ 46ہزار898روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر64کھرب32ارب 52کروڑ 22لاکھ 35ہزار 825روپے ہوگئی ۔جمعہ کو کاروباری سرگرمیاں 20کروڑ 25لاکھ 46ہزار 970شیئرز رہیں جو جمعرات کے مقابلے میں7کروڑ35لاکھ 92 ہزار690شیئرز کم ہیں ۔

قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت368.41وپے اضافے 7736.69روپے نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت 45.00روپے اضافے 9945.00روپے پر بند ہوئی ،نمایاں کمی سیمنس پاکستان کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت 67.09روپے کمی سے 1274.88روپے جبکہ وائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 66.50روپے کمی سے 4812.50روپے پر بند ہوئی ۔

جمعہ کو بینک آف پنجاب کے رائٹ حصص کی سرگرمیاں2کروڑ 94لاکھ 86ہزار500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت 3پیسے کمی سے 2.01روپے اور اینگرو فرٹیلائز ر لمیٹڈ کی سرگرمیاں 1کروڑ 74لاکھ 95ہزار500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت 1.38روپے کمی سے 55.35روپے ہوگئی ۔کے ایس ای 30انڈیکس 90.79پوائنٹس کمی 19104.31پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس 319.19پوائنٹس کمی سے 43496.31جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 72.14پوائنٹس کمی 19724.52پوائنٹس پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu