محکمہ زراعت پنجاب نے کاشتکاروں کو فروری میں کپاس کی کاشت کی ممانعت کردی

ہفتہ 15 فروری 2014 15:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15فروری 2014ء) محکمہ زراعت پنجاب نے کاشتکاروں کو فروری میں کپاس کی کاشت کی ممانعت کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ کاشتکار کپاس کی فصل کی کاشت یکم مارچ کے بعدشروع کریں۔محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق بہترین پیداوار کے حصول کیلئے کپاس کی فصل کی کاشت کا وقت نہایت اہم ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ اکثر کاشتکار بی ٹی کپاس کی اگیتی کاشت فروری کے مہینہ سے شروع کر دیتے ہیں ، فروری کے مہینہ میں کاشت کی گئی کپاس کی فصل کوکم درجہ حرارت کی وجہ سے نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ کم درجہ حرارت پر بیج کے اگنے کا عمل سست ہو جاتا ہے اور پھپھوندی کا حملہ زیادہ ہوتا ہے جس سے اگاؤ شدید متاثر ہوتا ہے ۔

ترجمان نے بتایا کہ15ڈگری سینٹی گریڈ سے کم درجہ حرارت پر کپاس کے پودوں میں خوراک بنانے کا عمل نہایت سست ہو جاتا ہے اور بڑھنے والے ننھے پودے مرنا شروع ہو جاتے ہیں۔لہٰذا کپاس کے کاشتکا ر بی ٹی اقسام کی کاشت فروری کے بجائے یکم مارچ سے شروع کریں ۔

Browse Latest Business News in Urdu

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں  سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں   121 فیصد کا نمایاں اضافہ

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن