ترشاوہ پھلوں کے کاشتکار کامیاب کاشت کے لیے زمین میں نامیاتی مادہ کی مقدار 2تا 2.5فی صد یقینی بنائیں ،محکمہ زراعت

ہفتہ 15 فروری 2014 15:46

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15فروری 2014ء)محکمہ زراعت نے ترشاوہ پھلوں کے کاشتکاروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کامیاب کاشت کے لیے زمین میں نامیاتی مادہ کی مقدار 2تا 2.5فی صد یقینی بنائیں ۔زرعی ماہرین کے مطابق ہماری زمینوں میں نامیاتی مادہ کی مقدار ایک فیصد سے بھی کم ہے جبکہ ترشاوہ پودوں کے لیے درکار غذائی عناصر کی کل مقدار کا تقریباً نصف حصہ نامیاتی مادہ کی صورت میں مہیا کیا جانا چاہیے ۔

اس مقصد کے لیے کاشتکار گلی سڑی روڑی اور سبز کھاد کا استعمال کر کے پودوں کی بڑھوتری ،پھل کا معیار اور پیداوارکو بہتر کر سکتے ہیں ۔ ترقی یافتہ ممالک میں ترشاوہ پھلوں کی پیداوار 40 ٹن فی ایکڑ ہے جبکہ پاکستان میں یہ مقدار 10 ٹن فی ایکڑ ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ سبز کھاد زمین میں موجود نامیاتی مادہ میں اضافہ کر کے زمین کی پیداواری صلاحیت بڑھاتی ہے۔

(جاری ہے)

چھوٹے باغات میں(8 سال تک) سبز کھاد کے لیے فصلات کاشت کی جاسکتی ہیں جبکہ اس کے اگنے کے 60دن بعد جب ابھی نرم حالت میں ہوں روٹا ویٹر کے ذریعے زمین میں دبا کر پانی لگا دینا چاہیے ۔ سبز کھاد کے طور پر کاشت کی جانے والی فصلات میں گوارہ، سن، جنتر، سنیجی، شفتل اور دیگر پھلی دار فصلیں شامل ہیں ۔ پھلی دار فصل کی کاشت سے زمین کی زرخیزی بحال ہوتی ہے اور گرم موسم کا اثر بھی کم ہو جاتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بازار میں دستیاب مہنگی مصنوعی کھادیں باغبانوں کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہیں جبکہ ان مصنوعی کھادوں کی وجہ سے زمین کی کیفیت بھی خراب ہو جاتی ہے اور غذائی اجزاء کی پودوں کو ترسیل غیر موزوں ہو جاتی ہے اس لیے کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ سبز کھاد کا استعمال کریں اور پیداوار میں اضافے کے ساتھ ساتھ قیمتی سرمائے کی بچت کریں ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک