اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے صدر کا ایگزیکٹو باڈی کے اجلاس سے خطاب

پیر 26 اکتوبر 2020 23:14

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2020ء) : اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار یاسر الیاس خان نے پنجاب حکومت کی طرف سے آر ڈی اے کے ذریعے راولپنڈی رنگ روڈ (آر تھری) منصوبہ شروع کرنے کے اقدام کو سراہا کیونکہ اس سے جڑواں شہروں سمیت خطہ پوٹھوہار میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا، آرتھری کے دونوں اطراف بزنس سنٹرز، صنعتی زونز، ٹرانسپورٹ ٹرمینلز، پھلوں اور سبزیوں کی ہول سیل مارکیٹ، لاجسٹک اینڈ ایجوکیشن سنٹرز، ہیلتھ سٹی، ڈرائی پورٹ، تفریحی پارک اور رہائشی علاقے تعمیر کئے جائیں گے جس سے خطے میں سرمایہ کاری اور صنعتکاری کو بہتر فروغ ملے گا، روزگار کے بہت سے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور علاقے کی معیشت تیزی سے ترقی کرے گی، آر تھری منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف جڑواں شہروں میں ٹریفک کا رش کم ہو گا، بلکہ صاف ستھرے اور صحتمند ماحول کو فروغ ملے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو باڈی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سردار یاسر الیاس خان نے آر تھری کے ارد گرد بننے والے اسپیشل اکنامک زونز کی تیاری میں نجی شعبے کی مشاورت حاصل کرنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دینے پر آر ڈی سے کے اقدام کو سراہا اور آئی سی سی آئی کے صدر کو اس کمیٹی کا ممبر بنا نے پر آر ڈی اے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹی کی تشکیل ایک بہت ہی مثبت پیشرفت ہے کیوں کہ اس سے نجی شعبے کی آرائ کی روشنی میں اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی بنیاد پر اسپیشل اکنامک زون قائم کرنے میں کافی سہولت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ جب نجی شعبے کے نمائندگان کی مشاورت سے اکنامک زونز تعمیر کئے جائیں گے تو یہ زونز سرمایہ کاروں کے تمام خدشات کو دور کریں گے اور موجودہ دور کی صنعتی ضروریات کو زیادہ موثر انداز میں پورا کریں گے۔

اس طرح یہ زونز علاقائی معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔ آئی سی سی آئی کے صدر نے کہا کہ آر ڈی اے کی تقلید کرتے ہوئے سی ڈی اے کو بھی چاہیے کہ وہ چیمبر کے وقتی صدر کو اپنے بورڈ میں شامل کرے تا کہ ادارے کی پالیسی سازی کے عمل کے دوران بزنس کمیونٹی کے مفادات کا بہتر تحفظ یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی ڈی اے اپنی اہم کمیٹیوں میں بھی آئی سی سی آئی کو نمائندگی دے جس سے نہ صرف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی اور مشترکہ کوششوں سے مارکیٹوں، صنعتی علاقوں اور شہر کی بہتر ترقی کا حصول بھی ممکن ہو گا۔

آئی سی سی آئی کی سینئر نائب صدر فاطمہ عظیم، نائب صدر عبدالرحمٰن خان اور ایگزیکٹو باڈی کے ممبران نے صدر آئی سی سی آئی کو کمیٹی کا ممبر بنانے پر آر ڈی اے کے اقدام کو ایک دانشمندانہ فیصلہ قرار دیا کیونکہ اس سے آر تھری منصوبے پر بننے والے اسپیشل اکنامک زونز کی منصوبہ بندی کے عمل میں نجی شعبے کی آواز کو بہتر نمائندگی ملے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سی ڈی اے، ایف بی آر، واپڈا، سٹیٹ بینک اور کاروبار سے متعلقہ دیگر ادارے بھی آئی سی سی آئی کے وقتی صدر کو اپنے بورڈ میں شامل کریں جس سے تاجر برادری کے مسائل بہتر حل ہوں گے اورکاروبار کیلئے سازگارحالات پیدا کرنے کی طرف مثبت پیشرفت ہو گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی