ایف پی سی سی آئی نے قومی غذائی تحفظ کے لیے مستحکم زرعی پالیسی بنانے پر زور دیا ہے،صدر ایف پی سی سی آئی میاں انجم نثار

بدھ 28 اکتوبر 2020 20:04

ایف پی سی سی آئی نے قومی غذائی تحفظ کے لیے مستحکم زرعی پالیسی بنانے پر زور دیا ہے،صدر ایف پی سی سی آئی میاں انجم نثار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2020ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں انجم نثار نے ملک میں غذائی تحفظ کے لیے مستحکم زرعی پالیسی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کو نظر انداز کرنے سے ملک شدید غذائی عدم تحفظ کی طرف جاسکتا ہے اور اشیائے خوردونوش کی قلت سے مہنگائی اور خزانے پر بوجھ بڑھے گا۔

انہوں نے بتایا کہ پرکشش پالیسیوں اور فوائد کی وجہ سے کاشتکار بیماریوں سے کم متاثرہونے والے فصلوں کا انتخاب کر رہے ہیں۔ صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ پاکستان کچھ سال پہلے 9224 ہزار ہیکٹر پر 26.674 ملین ٹن گندم کی پیداوار کر رہا تھا۔ بدقسمتی سے پیداوار کم ہوکر 24 ملین ٹن رہ گئی ہے اور پیداوار کا رقبہ بھی گھٹ کر 8825 ہزار ہیکٹر پر رہ گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح کپاس کی مالی سال 2019-2020 میں 2961 ہزار ہیکٹر پر 13.967 ملین گانٹھوں کی پیداوار ہوئی تھی اور اب کپاس کی پیداوار تیزی سے کم ہوکر 8.5 ملین گانٹھوں تک رہ گئی ہے۔ جبکہ پیداوار کا رقبہ بھی 2527 ہزار ہیکٹر رہ گیا ہے۔ گنے کی پیداوار 1218 ہزار ہیکٹر پر 75.48 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی اور اس کی پیداوار کم ہوکر 66.80 ملین ٹن اور کاشت کا رقبہ بھی کم ہو کر 1014 ہزار ہیکٹر رہ گیا ہے۔

جبکہ چاول کی پیداوار اور کاشت کے رقبے میں اضافے کے رجحان کو دیکھا جا رہا ہے۔ چاول کی پیداوار 3034 ہزار ہیکٹر پر 7.41 ملین ٹن، پیداوار میں 2.9 فیصد اور کاشت کے رقبے میں 8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مالی سال 2019-20(جولائی تا مارچ) کے دوران 321.535 بلین مالیت۔ (46 2.046 بلین ڈالر) کا 2 لاکھ 74 ہزار ٹن خوردنی تیل درآمد کیا گیا۔ اسی عرصے کے دوران خوردنی تیل کی مقامی پیداوار کا تخمینہ 0.507 ملین ٹن تھا۔

کپاس کی بیج کی پیداوار 2.5 ملین ٹن سے کم ہوکر 2.4 ملین ٹن رہی جبکہ کپاس کی دالوں کی پیداوار گذشتہ برسوں میں 305 ملین ٹن سے کم ہوکر 2019-20 کے دوران 289 ملین ٹن رہ گئی۔دوسری طرف بھارت 496 کلو فی ہیکٹر سے 29.4 ملین گانٹھوں کی پیداوار حاصل کررہا ہے، چین 1748 کلوگرام / ہیکٹر سے 27.5 ملین گانٹھوں کی پیداوار حاصل کررہا ہے۔ امریکہ 924 کلو گرام / ہیکٹر سی19.5 ملین گانٹھوں کی پیداوار حاصل کر رہا ہے برازیل 1686 کلو گرام / ہیکٹر 12 ملین گانٹھوں کی پیداوار حاصل کررہا ہے۔

جبکہ پاکستان 618 کلوگرام فی ہیکٹر سے 8.5 ملین پیداوار حاصل کر رہا ہے۔میاں انجم نثار نے مزید کہا کہ پاکستان کی قومی غذائی تحفظ کا انحصار ضروری فصلوں کی پیداوار پر ہے جو کہ بنیادی خوراک اور صنعتی پیداوار کے لئے خام مال دونوں مہیا کررہی ہیں۔ تاہم اس وقت زراعت کے شعبے کی کارکردگی پائیدار خود کفالت کی ضمانت نہیں دے سکتی ہے۔حکومت کو چاہئے کہ مستقبل میں ملکی ضروریات کی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے ترجیحی بنیادوں پر زراعت کی پالیسی مرتب کرے۔

بیج زراعت کے شعبے کے لئے بنیادی ضرورت ہے اور زراعت کی پیداوار کو بڑھانے میں اس کا لازمی کردار ہے۔ بین الاقوامی سطح پر قابل قبول معیار کے ساتھ ساتھ بہتر منافع بخش ہونے کی وجہ سے دنیا نے اب زراعت کی پیداوار میں اضافے کے لیے مصدقہ بیج کے استعمال پر توجہ دی ہے۔ ٹیکنا لوجی اور جدید کاشت کاری نظام زراعت کے شعبے کی نمو کو تیز کرسکتے ہیں۔

سبسڈی یا امدادی رقم تقسیم کرنے کی بجائے مشینری، کھاد، کیڑے مار دوا، اور دیگر ضروریات وغیرہ کی خریداری کے لئے براہ راست تعاون کرکے پیداواری لاگت کو کم کیا جائے۔ مارکیٹ / صنعت زرعی پیداوار میں کاشت کاروں کی مدد کے لئے انفراسٹرکچر کو یقینی بنایا جائے۔میاں انجم نثار صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ پاکستان کی آبادی 1.93 کی شرح نمو کے ساتھ 222.1 ملین ہوگئی ہے۔

اور گندم کی پیداوار میں 187 فیصد اضافے اور کاشت کی گئی زمین میں 11.5 فیصد اضافے کے باوجود مستقبل قریب میں مزید اضافے کی توقع کی جارہی ہے۔ گذشتہ 45 برسوں کے دوران کپاس کی پیداوار میں 171 فیصد اور گنے کی پیداوار میں 162 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان بنیادی اشیائے خوردونوش کا ایک معمولی درآمد کنندہ ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مستقبل میں قومی غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایک پائیدار زرعی پالیسی کی ضرورت ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی