انڈس موٹر کمپنی نے مالی سال 2020-21 کی پہلی سہ ماہی کیلئے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا

بدھ 28 اکتوبر 2020 20:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) انڈس موٹر کمپنی ( آئی ایم سی ) کے بورڈ آف ڈائریکٹرزنے 30ستمبر 2020کو ختم ہونے والی پہلی سہ ماہی کیلئے مالیاتی نتائج کا اعلان کیا ہے۔ پہلی سہ ماہی کیلئے کمپنی کی CKD اور CBU کی مشترکہ فروخت 73 فیصد اضافہ کے ساتھ گزشتہ سال کی اسی مدت میں 6839 یونٹس کے مقابلے میں 11809 یونٹس رہی۔ پہلی سہ ماہی کیلئے مجموعی مارکیٹ میں آئی ایم سی کا مارکیٹ شیئر تقریباً27فیصد رہا۔

پہلی سہ ماہی کیلئے کمپنی کاخالص منافع 65فیصد اضافہ کے ساتھ 34.19بلین روپے رہا جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت کیلئے یہ منافع 20.72 بلین روپے تھا۔ اسی مدت کے دوران بعداز ٹیکس منافع 40 فیصد اضافہ کے ساتھ گزشتہ سال کی اسی مدت کے 1.32 بلین روپے کے مقابلے میں 1.85بلین روپے رہا۔

(جاری ہے)

تین ماہ کی مدت کیلئے آمدن اور منافع میں اضافہ کی بڑی وجہ CKDاور CBU کے زیادہ حجم اور اخراجات میں بہتری کی بنا پر دیگر آمدن میں اضافہ ہے تاہم پاکستانی روپے کی قدر میں کمی اور لاگت میں اضافہ کے باعث کمپنی کا مجموعی مارجن گزشتہ سال کی اسی مدت کے 9.7 فیصد کے مقابلے میں 6.7 فیصد رہا۔

صارفین کی طرف سے ٹویوٹا یارس میں بہت زیادہ دلچسپی حجم میں اضافہ کا باعث بنی ۔ کمپنی نے صارفین کی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹویوٹا کرولا 1.6 مینوئل ٹرانسمیشن گاڑی کی بکنگ کا آغاز کیا جو صارفین کو مزید آپشنز اور فیچرز کی فراہمی کے بارے میں آئی ایم سی کی پالیسی کے مطابق ہے۔کمپنی کی فی حصص آمدن ستمبر2019 میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 16.78 روپے فی حصص آمدن کے مقابلے میں 23.48 روپے رہی۔

بورڈ آف ڈائریکٹرز پہلی سہ ماہی کیلئی12روپے فی حصص کے پہلے عبوری منافع کی تقسیم کا اعلان کرتے ہوئے مسرت محسوس کرتے ہیں جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت کیلئے یہ منافع 7 روپے فی حصص تھا۔اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے، سی ای او علی اصغر جمالی نے کہا’’ ہم اپنے صارفین کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہماری مصنوعات پر مسلسل اعتماد کیا۔ ہم انڈس کی پوری ٹیم بشمول اسٹاف، وینڈرز ، ڈیلرز، بزنس پارٹنرکی مشکل وقتوں میں انتھک محنت اور عزم کو سراہتے ہیں۔

‘‘ انہوں نے کہا’’ ہم آنے والے مہینوں میں اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی اور بہتر کاروباری سرگرمیوں کی توقع کے ساتھ آگے بڑھیں گے اس لئے ہم توقع کرتے ہیں کہ ہمارے قابل بھروسہ صارفین کی طرف سے مسلسل حمایت اور تعاون جاری رہے گا۔انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ( ’’ کمپنی‘‘) کے 28 اکتوبر، 2020 کو منعقدہ غیر معمولی اجلاس عام میں کمپنی کے موجودہ ڈائریکٹرز کو دوبارہ ڈائریکٹرز منتخب کیا گیا ۔

اسی طرح اسی روز منعقد ہونے والے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں محمد علی آر حبیب، یوجی تاکارادا اور علی اصغر جمالی کو تین سال کیلئے بالترتیب چیئرمین، وائس چیئرمین اور چیف ایگزیگٹو آفیسرمنتخب کیا گیا جو 31 اکتوبر،2020 سے نافذ العمل ہوگا۔ آئی ایم سی ’’ پہلے صارف‘‘ کے فلسفے پر ہمیشہ کی طرح کاربند ہے جو مکمل سپلائی چین میں اپنے قابل قدر صارفین کی خوشی اور اطمینان کیلئے کمپنی کے ہر شعبے سے اعلیٰ کارکردگی، لگن اور استعداد کا متقاضی ہے۔ یہ ’’ٹویوٹا طریقہ کار‘‘(Toyota Way) کی بنیاد اور کمپنی کی طویل المدت کامیابی کیلئے نہایت اہم ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں  سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں   121 فیصد کا نمایاں اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز