سارک چیمبر کے نائب صدر کاکوہاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ

سارک چیمبر کے نائب صدر کاکوہاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2020ء) سارک چیمبر کے نائب صدر سینیٹر حاجی غلام علی کی قیادت میں وفد نے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد کے لئے کوہاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اس موقع پر کوہاٹ چیمبر کے صدر اسد جاوید، رشیدپراچہ و دیگر سینیئر رفقانے استقبال کیا۔وفدمیں فیڈریشن کے نائب صدر اور کیپٹل آفس کے انچارج جناب قیصر خان داؤدزئی،کوارڈینیٹر فیڈریشن سرتاج خان،صدر مہمند چیمبر ارباب فاروق جان ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبے میں کاروبار اور صنعتی سرگرمیوں کے ساتھ فیڈریشن کے الیکشن برائے سال 2021 کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور باہمی اتفاق سے مسائل حل کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر کوھاٹ چیمبر کے نومنتخب سینئر نائب صدر اعزاز احمد،سابقہ صدور سید فائق شا،محمد جنید سابقہ ایس وی پی  ارشد حیات، عظمت جمیل،شاکر بنگش،راشد بنگش،فضل وحید،فہیم ،وزیربنگش،ایثارعلی،یاسرپراچہ صوابی چیمبر کے محمد بابر ہمایوں فضل رحیم جدون اور محمد اسرار بھی موجود تھے آخر میں کوہاٹ چیمبر کے عہدیداروں نے مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اتحاد و اتفاق اور باہمی تعاون سے تمام مسائل کا حل ممکن ہے۔

Your Thoughts and Comments