آٹو پالیسی سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر بنائی جائے ‘صدر لاہور چیمبر

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 19:37

آٹو پالیسی سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر بنائی جائے ‘صدر لاہور چیمبر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) ایس او پیز پر عمل کر کے کاروبار جاری رکھا جاسکتا ہے ،ہمارے ملک کی کمزور معیشت اور کاروبار لاک ڈائون کے متحمل نہیں ہو سکتے ۔ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر میاں طارق مصباح ،سینئر نائب صدر ناصر حمید خان اور نائب صدر طاہر منظور چودھری نے پاسپیڈا اور فرایا کے وفود سے ملاقات کے دروان کیا ۔

پاسپیڈا کے وفد کی قیادت نثاء اللہ مغل اور فرایا کے فد کی قیاد ت تنویر احمد شیخ کر رہے تھے جبکہ عابد حمید خان مجتبی بابر ،عبدالجبار ،وقار بٹ،مد ثر منظور اور شہباز ،عدنان بٹ ،شاہ زیب اکرم ،ابرار احمد اور ارشد بیگ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔صدر لاہور چیمبر میاں طارق مصباح نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ آٹو پالیسی بنانے کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے انہوں نے کہا کہ ایسے آئٹمز جو ملک میں تیار نہیں ہوتے ان پر سے کسٹم ڈیوٹی فوری طور پر کم کی جائے تاکہ پیداواری لاگت کم کی جاسکے ۔

(جاری ہے)

صدر نے مزید کہا کہ ایکسپورٹر کے لیے بجلی کا ریٹ کم کیا جائے تاکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پاکستان کی مصنوعات اپنی جگہ بنا سکیں ۔میاں طارق مصباح نے کہا لاہور چیمبر بزنس کیمونٹی کی خدمت اور ترقی کے لیے پرعزم ہے لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ لاہور چیمبرپانی کے نرخوں میں کمی کے لیے واسا حکام سے مسلسل رابطے میں ہے اور اس سلسلے میں لاہو رچیمبر واساکو کاروباری برادری کے تحفظات سے آگا ہ کر چکا ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ پورے پنجاب میں پانی کے نرخ یکساں ہونے چاہییں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایل ڈی اے کو انڈسٹری کے لیے فوری طور پر کنورجن چارجز کم کرنے چاہییں کیونکہ انڈسٹری اتنے زیادہ چارجز ادا نہیں کر سکتی ۔لاہور چیمبر کے صدر نے زور دے کر کہا کہ حکومت کو مختلف شعبوں میں پریشانیوں سے بچنے کے لئے پالیسیوں میں مستقل مزاجی کو اپنانا چاہئے، انہوں نے مزید کہا کہ طویل مدتی سرمایہ کاری کے لئے تسلسل ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاسپیڈا اور لاہور چیمبر کا کئی سالوں سے بہت اچھا رابطہ ہے انہوں نے ان کے مسائل کا حل تلاش کرنے کے لئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔چیئرمین پاسپیڈا نثاء اللہ مغل نے کہا کہ پاسپیڈا کو پختہ یقین ہے کہ لاہور چیمبر ان کے معاملات حل کرنے میں اپنا پورا تعاون فراہم کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں ایف بی آر اور مختلف وزارتوں کی طرف سے مختلف مسائل کا سامنا ہے۔

سینئر نائب صد ر لاہور چیمبر ناصر حمید خان نے تاجر برادری کے اتحاد پر زوردیا انہوں نے کہا کہ انڈسٹری اور ٹریڈ دونوں باہم جڑے ہوئے ہیں اور ایک دوسرے سے وابسطہ ہیں ۔نائب صدر لاہور چیمبر طاہر منظور چوہدری نے وفد کے ممبران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بزنس کیمونٹی نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کی بھر پو رکوشش کریں گے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد