اسلامی ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کیلئے طویل المدت اور قلیل المدت حکمت عملی مرتب کرنیکی ضرورت ہے‘ گورنر پنجاب،او آئی سی کے سفارتکاروں کی کانفرنس سے پاکستان میں اسلامی ممالک کی سرمایہ کاری بڑھے گی ‘ چوہدری محمد سرور کا خطاب

بدھ 19 فروری 2014 21:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 فروری ۔2014ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے لیے طویل المدت اور قلیل المدت حکمت عملی مرتب کرنے کی ضرورت ہے ،او آئی سی کے سفارتکاروں کی کانفرنس سے پاکستان میں اسلامی ممالک کی سرمایہ کاری بڑھے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز لاہور چیمبر میں مختلف بینکوں کے صوبائی سراہان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

گورنر پنجاب نے لاہور ایوان صنعت و تجارت کے زیر اہتمام اپریل میں منعقد ہونے والی کانفرنس کے انتظامات کے حوالے سے بھی جائزہ لیا ۔ لاہور چیمبر کے صدر انجینئر سہیل لاشاری، نائب صدر کاشف انور، سابق صدر شاہد حسن شیخ سمیت دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے کہا کہ پاکستان اسلامی دنیا سے تجارت بڑھانے کی صلاحیت رکھتا ہے لیکن موثر رابطوں کے فقدان کی وجہ سے اس میں پیشرفت نہیں ہو رہی ۔

(جاری ہے)

پاکستان کا دیگر ممالکل کی نسبت او آئی سی ممالک سے باہمی تجارت کا حجم بہت کم ہے جسے بڑھانے کے لیے انہیں نزدیک لانا ہوگا۔سہیل لاشاری نے کہا کہ او آئی سی کے اراکین ممالک کی مشترکہ آبادی دنیا کی کل آبادی کا ایک چوتھائی ہے مگر عالمی تجارت میں ان کا حصہ دس فیصد سے بھی کم ہے جو انتہائی مایوس کن ہے ۔او آئی سی کے اراکین ممالک باہمی تجارت کو فروغ دیکر غربت میں خاتمے، معاشی نشوونما اور سرمایہ کاری کے اہداف حاصل کرسکتے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

سرکاری وصولیوں  اورٹیکسوں کی وصولی    کے لئے    30 اور  31 مارچ  کو  بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سرکاری وصولیوں اورٹیکسوں کی وصولی کے لئے 30 اور 31 مارچ کو بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

ملک میں  تیل و گیس کی پیداوار میں  گزشتہ ہفتے کے دوران  کمی

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل