کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے بادل چھٹ گئے ،سرمایہ کاری مالیت میں 9ارب 78کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 96.55پوائنٹس اضافے سے 25603.35پوائنٹس پر بند ہوا

جمعہ 21 فروری 2014 20:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 فروری ۔2014ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کئی روز سے جاری مندی کے بادل چھٹ گئے کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو اتار چڑھاوٴ کے بعد تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی 25600 کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی ۔سرمایہ کاری مالیت میں 9ارب 78کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت18.19فیصد زائد جبکہ59.73فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

فروخت کے دباوٴ پرافٹ ٹیکنگ اور حکومت کی جانب سے شمالی وزیرستان میں کالعدم تحریک طالبان کے خلاف موثر کارروائی کے بعد ملک میں دہشت گردی میں اضافے کے خدشے کے سبب مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظر آئے جس کے باعث کاروباری کاآغاز منفی زون میں ہوا ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 25383پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تاہم بعد ازاں حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاوٴسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے بینکنگ ،آئل،سیمنٹ اور فرٹیلائزرسیکٹر میں خریداری کے باعث نہ صرف مندی کے اثرات زائل ہوگئے بلکہ رواں ہفتے سے جاری مارکیٹ میں مندی کے بادل بھی چھٹ گئے اور ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 25700کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا تاہم اتار چڑھاوٴ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا ۔

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 96.55پوائنٹس اضافے سے 25603.35پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر 375کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے 224کے کمپنیوں کے بھاوٴ میں اضافہ ،134کمپنیوں کے بھاوٴ میں کمی جبکہ 17کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں9ارب 78کروڑ 34لاکھ 1ہزار142روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر62کھرب28ارب 81کروڑ 59ہزار 544روپے ہوگئی ۔

جمعہ کو کاروباری سرگرمیاں 23کروڑ 27لاکھ 50ہزار 980شیئرز رہیں جو جعمرات کے مقابلے میں3کروڑ58لاکھ 22 ہزار970شیئرز زائد ہیں ۔قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت284.07روپے اضافے 7559.12روپے،وائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 214.21روپے اضافے 4664.00روپے پر بند ہوئی ،نمایاں کمی نیسلے پاکستان کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت 456.75روپے کمی سے 8801.00روپے جبکہ سیمنس پاکستان کے حصص کی قیمت 23.99روپے کمی سے 1156.00روپے پر بند ہوئی ۔

جمعہ کو لافریج پاکستان کی سرگرمیاں3کروڑ51لاکھ 70ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت 98پیسے اضافے سے11.64روپے اور ٹی آر جی پاکستان کی سرگرمیاں1کروڑ98لاکھ 45ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت 3پیسے کمی سے12.58روپے ہوگئی ۔کے ایس ای 30انڈیکس 60.65پوائنٹس اضافے 18627.59پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس 203.28پوائنٹس اضافے سے 42297.47جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30.24پوائنٹس اضافے 19109.75پوائنٹس پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد