کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مندی غالب رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس26000 کی نفسیاتی حد بھی برقرار نہ رکھا سکا،ہفتہ وار بنیاد پر 790 پوائنٹس کمی کے بعد 25603پوائنٹس پربند ہوا، سرمایہ کاروں کے 2کھرب 8 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے

اتوار 23 فروری 2014 12:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 فروری ۔2014ء) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مندی غالب رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس26000 کی نفسیاتی حد بھی برقرار نہ رکھا سکا اور 25603 پوائنٹس پر بند ہوا۔ ہفتے کے دوران سرمایہ کاروں کے 2کھرب 8 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔حکومت اور طالبان کے درمیان جاری مذاکراتی عمل میں کوئی مثبت خبر سامنے نہ آنے اور کمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج نہ آنے کی وجہ سے گزشتہ ہفتے بھی مارکیٹ میں مندی کے بادل برستے رہے اور مارکیٹ میں ایک غیر یقینی کیفیت طاری رہی۔

صورتحال کو دیکھتے ہوئے سرمایہ کاروں نے پورا ہفتہ خریداری کی جگہ فروخت پر دھیان دیا۔ اسی وجہ سے کے ایس ای 100انڈیکس ہفتہ وار بنیاد پر 790 پوائنٹس کمی کے بعد 26394 پوائنٹس سے گھٹ کر 25603پوائنٹس پربند ہوا۔

(جاری ہے)

اس طرح ہفتے کے دوران سرمایہ کاری مجموعی مارکیٹ مالیت میں 2 کھرب 8 ارب روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی اورمجموعی سرمایہ کاری مالیت گھٹ کر 62 کھرب 28 ارب 81 کروڑ 59 ہزار 544 روپے رہ گئی۔

مارکیٹ کا مجموعی سرمائے میں3.17فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔کاروباری سرگرمیوں کا یومیہ اوسط حجم بھی 20.32 فیصد کمی کے بعد25 کروڑ 47 لاکھ سے کم ہو کر 20کروڑ 39 لاکھ شیئرز رہا ۔ ہفتے کے دوران مجموعی سودوں میں ایک ارب ایک کروڑ 46 لاکھ 66 ہزار 590 حصص کے سودوں میں زائد لین دین ریکارڈ رہا۔ ہفتے کے دوران مارکیٹ میں چار روزہ مندی اور ایک روزہ تیزی بھی ریکارڈ کی گئی ہفتے کے دوران مارکیٹ میں سرگرم حصص کادائرہ کار 1890 کمپنیوں تک رہا۔

اس میں 677 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 1133 میں کمی اور 80 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ گزشتہ ہفتے حبکو، کیپکو، نیسلے، اور این سی ایل کے مایوس کن مالیاتی نتیجے بھی مایوس کن رہے جس کی وجہ سے انڈیکس منفی زون میں رہا۔ماہرین کے مطابق ہفتے کے دوران بینکوں فرٹیلائزر کمپنیوں کے منافع میں توقع سے زائد کمی حکومت طالبان کے مابین مذاکرات میں پیشرفت دکھائی نہ دیئے اورکئی منفی عوامل کے باعث سرمایہ کاروں نے موجودہ حالات میں سرمایہ کاری سے محتاط ہوکر بیشتر حصص اونے پونے داموں فروخت کر کے اپنی پھنسی ہوئی سرمایہ کاری کے انخلا میں مصروف رہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی