سندھ میں سی این جی کی بندش 2 روز کرنے کا مطالبہ،مارچ 2014 تک 65ایم ایم سی ایف ڈی گیس سوئی سدرن گیس کے سسٹم میں شامل ہوجائے گی،شبیر سلیمان جی

اتوار 23 فروری 2014 12:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 فروری ۔2014ء) آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ میں سی این جی کی بندش تین روز سے کم کرکے دو روز کی جائے جبکہ کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کا کہنا ہی کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں آکسیجن اورایل پی جی کا استعمال غیرقانونی ہے۔آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن سندھ زون اور کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے میڈیا کو بتایا کہ گیس پریشر میں کمی اور بندش سے مشکلات کا سامنا ہے۔

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن سندھ کے چیئرمین شبیر سلیمان جی نے کہا کہ مارچ 2014 تک 65ایم ایم سی ایف ڈی گیس سوئی سدرن گیس کے سسٹم میں شامل ہوجائے گی۔ اور سرد موسم ختم ہونے کے بعد گیس کی طلب میں بھی کم ہوجائے گی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ میں ہفتہ وار تین روز کی بندش کم کر کے دو روز پر لائی جائے،شبیر سلیمان جی نے کہا کہ صارفین کو پورے ہفتے گیس کی فراہمی کے لئے سوئی سدرن گیس کو تجویز دی ہے کہ جس کے تحت پورے ہفتے دن گیارہ بجے سے رات گیارہ بجے تک گیس کی فراہمی کرنے سے صارفین کو پورے ہفتے گیس مل سکے گی۔

(جاری ہے)

آل کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے جنرل سیکٹری محمد آفریدی نے کہا کہ ہم سی این جی ایسوسی ایشن کی تجاویز پر متفق ہیں۔انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں آکسیجن اورایل پی جی کا استعمال غیرقانونی ہے،کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ سی این جی کی اڑتالیس گھنٹے کی بندش سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ