غیر تربیت یافتہ نوجوانوں کو تربیت کی فراہمی کیلئے اورباعزت روزگارفراہم کرنے کیلئے سالانہ 75 ارب روپے کے فنڈز رکھے گئے ہیں،انور بیگ

پیر 24 فروری 2014 22:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 فروری ۔2014ء)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے چیئرمین انور بیگ نے کہا ہے کہ غیر تربیت یافتہ نوجوانوں کو تربیت کی فراہمی کے لیے اورباعزت روزگارفراہم کرنے کے لیے سالانہ 75 ارب روپے کے فنڈز رکھے گئے ہیں جس سے پاکستان کی صنعتوں میں ہنرمند افرادی قوت کے تقاضے کوپوراکیا جاسکتا ہے یہ بات انہوں گزشتہ روز کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈاینڈانڈسٹری میں بی آئی ایس پی اور کورنگی ایسوسی ایشن کے مابین مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کیے جانے کی تقریب کے موقع پرکہی اس موقع پرکورنگی ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی ایس ایم منیر،کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر میاں زاہد حسین ،کاٹی کے صدر سیدفرخ مظہر نے بھی اظہارخیال کیا جبکہ سابق چیئرمین کاٹی زبیر چھایا،فراز الرحمن،حشام رزاق اوردیگربھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

انوربیگ نے کہا کہ وسیلہ روزگار کامقصدمستحق مرد اورخواتین کو تربیت مہیا کرناہے جس سے صنعت کے لئے تربیت یافتہ لیبرفراہم ہوسکے گی ۔انہوں نے کہا کہ اہم مقاصد میں بی آئی ایس پی کے پیشہ وارانہ تربیت یافتہ افرادکو روزگار فراہم کرتے ہوئے انہیں غربت سے نکالنا ، صنعت کے لئے تربیت یافتہ لیبر مہیا کرنا، مختلف تجارتی شعبوں میں ہنرمندانہ افرادی قوت کی کمی کو کم کرنا اور ایک پائیدار ذریعہ معاش کے سلسلے میں خواتین کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

انوربیگ نے کہا کہ بی آئی ایس پی اپنے پیشہ وارانہ تربیتی پروگرام وسیلہ روزگار کے تحت منتخب کردہ مستحقین کو نجی و سرکاری تربیتی اداروں کی مدد سے مختلف تجارتی شعبوں میں پیشہ وارانہ تربیت فراہم کر رہا ہے، جس کے تحت مستحقین (یا اُن کے نامزدہ کردہ فرد) میں ہنر پیدا کرنا ہے جو انہیں اس قابل بنائیں کہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہوکر اپنے خاندان کو غربت کی دلدل سے باہر نکال سکیں۔

اس موقع پر ایس ایم منیر نے کہا کہ ملک میں تربیت یافتہ افراد کی کمی کوپوراکرنے کے لیے جوبھی اقداما ت کیے جائینگے تاجروصنعتکاربرادری بھرپورکرداراداکریگی، انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں جدید تقاضوں کومدنظررکھتے ہوئے مرد وخواتین کوتربیت فراہم کی جائے تاکہ بیرونی ممالک میں بھی پاکستانی لیبر کی موجودکھپت کوپوراکیا جاسکے ۔میاں زاہد حسین نے کہا کہ بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت وسیلہ روزگار میں وکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سے ہی تربیت فراہم کرتے ہوئے فیکٹریوں اورکارخانوں سمیت صنعتوں میں ورکرز فراہم کیے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑہتی ہوئی غربت اوربے روزگاری کے خاتمے کے لیے نجی شعبہ اپنا بھرپورکرداراداکررہاہے لیکن غیر تربیت یافتہ افراد کو روزگارکی فراہمی میں مشکلات کاسامنارہتا ہے اور تربیت یافتہ افرادکوروزگاری کی فراہمی میں کسی دشواری کاسامنا نہیں کرناپڑتا ۔کورنگی ایسوسی ایشن کے صدر سید فرخ مظہرنے کہا کہ کورنگی ایسوسی ایشن برائے صنعت و تجارت نے بی آئی ایس پی کے وسیلہ روزگار کے کامیاب ترین تربیت یافتہ افرادکو اپنے صنعتی اداروں میں روزگار فراہم کرنے اور بی آئی ایس پی کے غیر تربیت یافتہ مستحقین کو ملازمت کے لئے تربیت دینے کی پیش کش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورنگی ایسوسی ایشن مارکیٹ میں ملازمت کی ضروریات کا تعین کرے گا اس کے ساتھ ساتھ بی آئی ایس پی مستحقین کو ہنرمندانہ تربیت اور کورنگی ایسوسی ایشن برائے صنعت و تجارت کی جانب سے انہیں مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق روزگار فراہم کرنے کی یقین دہانی شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تربیت کے دورانیہ چھ ماہ پر مشتمل ہوگا اور بی آئی ایس پی ملازمت کی تربیت کے دوران مستحقین یا اس کے نامزدہ کرہ فرد کو چھ ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیگا۔

Browse Latest Business News in Urdu

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں  جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں  17فیصد کی کمی ریکارڈ

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 17فیصد کی کمی ریکارڈ

آئل اینڈ گیس  ڈویلپمنٹ  کمپنی  کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال  کی تیسری سہ ماہی میں  34 فیصد کی کمی ..

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 34 فیصد کی کمی ..

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے  میں  مارچ کے دوران  ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ