فیڈریشن الیکشن میں کامیابی کے بعد بزنس کمیونٹی کے بہتر مفاد میں حکومت کو تجاویز دینگے،عارف جیوا

ہماری کوشش ہوگی کہ حکومتی اداروں کے تمام بورڈزاورکمیٹیوںمیں ایف پی سی سی آئی کی نمائندگی ہو،امیدوارنائب صدر

پیر 23 نومبر 2020 15:12

فیڈریشن الیکشن میں کامیابی کے بعد بزنس کمیونٹی کے بہتر مفاد میں حکومت کو تجاویز دینگے،عارف جیوا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) ایف پی سی سی آئی انتخابات میں یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کی جانب سے نائب صدرکے امیدواراور آباد کے سابق چیئرمین عارف یوسف جیوا نے کہا ہے کہ حکومت کے مثبت اقدامات سے سرمایہ کاری اور تجارت کا ماحول سازگار ہو رہا ہے،تعمیراتی شعبے اور اس سے وابستہ70سے زائد صنعتوں میں ترقی کے واضح امکانات ہیں، ایکسپورٹ میں اضافہ،روپے کی قدر میں بہتری بہتر مستقبل کی نوید سنا رہے ہیں لیکن حکومت کو مہنگائی کم کرنے پر خصوصی توجہ دینی چاہیئے،یو بی جی کے امیدوار فیڈریشن الیکشن میں بھرپور اکثریت سے کامیابی کے بعد خالدتواب کی سربراہی میںحکومت کو مثبت پالیسیوں کیلئے تجاویز فراہم کریگی۔

عارف یوسف جیوا نے کہا کہ یو بی جی نے ایس ایم منیر اوقرافتخار علی ملک کی سرپرستی میں ابتدائی پانچ سال کے دوران ایف پی سی سی آئی میں قابل قدر کام کئے اور بزنس کمیونٹی کا قدبلند کرنے کی مکمل جدوجہد کی گئی لیکن گزشتہ 10ماہ کے دوران یف پی سی سی آئی میں کاروباری برادری کی نمائندگی دکھائی نہیں دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صدارتی امیدوارخالدتواب،سینئرنائب صدر کے امیدوارعبدالرئوف مختار اور تمام نائب صدور کے امیدواروں کے حق میں پینل ووٹ کاسٹ کئے جائیں تاکہ فیڈریشن سے اپوزیشن کا خاتمہ ہو،یو نائٹیڈ بزنس گروپ جتنی مضبوطی سے اقتدار میں آئے گا اتنا ہی بہتر انداز میں ہم بزنس کمیونٹی کے مسائل حکومت تک پہنچا کر انہیں حل کرا سکیں گے۔

عارف جیوا نے کہا کہ ہمارا کام ہی اس بات کی ضمانت ہے کہ اپوزیشن سے وابستہ رہنما اب یو بی جی میں شامل ہوئے ہیں یا اپنا گروپ بنا کر یو بی جی کے ساتھ انہوں نے الائنس کیا ہے اورآئندہ سال بھی باقی ماندہ اپوزیشن رہنما بھی ہمارا ساتھ دینے پر مجبور ہوجائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میںیو بی جی کی کامیابی کے بعدہم کاروباری برادری کے تمام تر ایشوز پر توجہ مرکوز کریں گے،خصوصاً تعمیراتی صنعت پر میری خصوصی توجہ رہے گی کیونکہ اس صنعت سے 70کے قریب انڈسٹریز جڑی ہوئی ہیں اور تعمیراتی شعبہ رواں دواں ہوگا تو اس سے منسلک صنعتوں میں بھی کام تیزی سے چلے گا۔

انہوں نے کہا کہ میری ہرممکن یہ کوشش ہوگی کہ اپنے صدر خالدتواب ،سینئرنائب صدر عبدالرئوف عالم اور تمام نائب صدور کے ساتھ ملکرپرائیویٹ سیکٹر کے لوگوں کو حکومتی شعبوں سے منسلک کریں کیونکہ جب ایف پی سی سی آئی یا نجی شعبہ کی دیگر انجمنیں حکومت کو کوئی تجاویز دیتی ہیں تو اس کی اس کے معیار کے مطابق شنوائی نہیں ہوپاتی لیکن جب حکومت کے اداروں کے تمام بورڈزاورکمیٹیوںمیں ایف پی سی سی آئی کی نمائندگی ہوگی تو پھر ہماری بات بھی اتنی ہی مضبوطی سے سنی جاسکے گی۔ عارف جیوا نے کہا کہ سال2021کیلئے 30دسمبر کو ہونے والے ایف پی سی سی آئی الیکشن میں تاجرنمائندے یو بی جی کے حق میں اپنے ووٹ کاسٹ کرکے ایک بار پھر حکمرانی کا تاج یونائٹیڈ بزنس گروپ کے لیڈران کو پہنائیں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں  جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں  17فیصد کی کمی ریکارڈ

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 17فیصد کی کمی ریکارڈ

آئل اینڈ گیس  ڈویلپمنٹ  کمپنی  کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال  کی تیسری سہ ماہی میں  34 فیصد کی کمی ..

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 34 فیصد کی کمی ..

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے  میں  مارچ کے دوران  ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

حکومت سولر اور گرین انرجی سیکٹر کی ترقی کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء سے اقدامات کرے، سرحد چیمبر ..

حکومت سولر اور گرین انرجی سیکٹر کی ترقی کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء سے اقدامات کرے، سرحد چیمبر ..

پی ایس ایکس میں ماہانہ اسلامک انڈیکس ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ کی لسٹنگ پر گونگ کی تقریب کاانعقاد

پی ایس ایکس میں ماہانہ اسلامک انڈیکس ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ کی لسٹنگ پر گونگ کی تقریب کاانعقاد

جرمنی میں چار روزہ نمائش ’’ٹیک ٹیکسٹل اور ٹیکس پروسس ‘‘ میں 10پاکستانی مینوفیکچررز کی شرکت

جرمنی میں چار روزہ نمائش ’’ٹیک ٹیکسٹل اور ٹیکس پروسس ‘‘ میں 10پاکستانی مینوفیکچررز کی شرکت

چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا

چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا