اداروں کی قومی بچت ا سکیموں میں سرمایہ کاری پر پابندی کا خیر مقدم: میاں زاہد حسین

نجی شعبے کو زیادہ قرضہ ملنے سے شرح نمو میں اضافہ ہو گا، بالواسطہ سرمایہ کاری کے تمام راستے بند کئے جائیں

پیر 23 نومبر 2020 16:55

اداروں کی قومی بچت ا سکیموں میں سرمایہ کاری پر پابندی کا خیر مقدم: میاں زاہد حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 نومبر2020ء) ایف پی سی سی آئی کے نیشنل بزنس گروپ کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ قومی بچت کی ا سکیموں میں اداروں کی جانب سے سرمایہ کاری پر پابندی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ اس سے نجی شعبوں کو زیادہ قرضہ ملے گا جس سے ملکی شرح نمو میں اضافہ ہو گا۔

بینک پہلے ہی نجی شعبوں کے بجائے حکومت کو قرضہ دینے میں زیادہ سرگرمی دکھاتے ہیں جس کے بعد بقایا فنڈز قومی بچت کی اسکیموں میں لگا دیتے ہیں جن پر زیادہ منافع ملتا ہے۔ بینک ان ا سکیموں سے زیادہ منافع لے کر کھاتہ داروں کو کم منافع دیتے ہیں مگر اب صورتحال بہتر ہو جائے گی جس سے صنعت اور زراعت سمیت تمام شعبوں پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

(جاری ہے)

میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ مختلف اداروں اور خاص طور پر بینکوں کو پابندی کے باوجود کوئی شارٹ کٹ استعمال کر کے قومی بچت کی اسکیموں میں سرمایہ کاری سے روکا جائے تاکہ نجی شعبے ترقی کر سکیں۔

بالواسطہ سرمایہ کاری کا کوئی ایک راستہ بھی کھلا رہ گیا تو اس فیصلے کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا اور صورتحال جوں کی توں رہے گی۔انھوں نے کہا کہ افراط زر نے عوام اور کاروباری برادری کی اکثریت کو کہیں کا نہیں چھوڑا ہے جبکہ پینشنز حضرات کے لئے زندگی گزارنا ناممکن ہو گیا ہے۔کم شرح سود اور مہنگائی کی وجہ سے قومی بچت کی اسکیموں اور بینکوں میں رقم رکھوانے والوں کو کوئی فائدہ نہیں ہو رہا ہے اس لئے اگر افراط زر کو کم کیا جا سکے تو عوام میں بچت کا رجحان بڑھے گا جو ملکی ترقی کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

پاکستانی عوام میں بچت کا رجحان کم ہے جس سے حکومت کو بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کا حل پراپرٹی مارکیٹ سمیت مختلف شعبوں کی شفافیت میں مضمر ہے۔ انھوں نے کہا کہ برآمدات ، بڑی صنعتوں اور کنسٹرکشن کے شعبوں میں بہتری آنے سے صورتحال پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات