ایف پی سی سی آئی اور ایم یو ایس آئی اے ڈی ترکی کے مابین معاہدے پر دستخط

پیر 23 نومبر 2020 23:28

ایف پی سی سی آئی اور ایم یو ایس آئی اے ڈی ترکی کے مابین معاہدے پر دستخط
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے تجارت اور کاروباری مواقع کی سہولت کاری کے لیے ایم یو ایس آئی اے ڈی کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے،ایف پی سی سی آئی اور ایم یو ایس آئی اے ڈی کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب پیرکوویڈیو لنک کے ذریعہ منعقد ہوئی۔

ایم یو ایس آئی اے ڈی ایکسپو 2020 استنبول ترکی میں ٹویاپ کنونشن اور کانگریس سینٹر میں منعقد کیاجارہا ہے۔ اس موقع پرشیخ سلطان رحمان نائب صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کہا کہ مفاہمت کی یہ یادداشت پاکستان اور ترکی کے مابین تجارت کو بحال اور مستحکم رکھنے کے لیے پہلا قدم ہے۔شیخ سلطان رحمان نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی پاکستان میں تجارت اور صنعت کا ایک اعلی ادارہ ہونے کے ناطے، پاکستان کی عالمی تجارت کے فروغ میں مصروف عمل ہے۔

(جاری ہے)

صدر ایم یو ایس آئی اے ڈی عبد الرحمن کین نے اپنے تعارفی خطاب میں کہا کہ ایم یو ایس آئی اے ڈی ایکسپو ہر سال زیادہ سے زیادہ نمائش کنندگان اور صنعتوں کے لیے کشش کا باعث ہوتی ہے ، اور تجارت کو فروغ دینے میں معاون ہے،عالمی رجحانات کی ترویج اور جدت طرازی کے باعث ایم یو ایس آئی اے ڈی ایکسپو کو پوری دنیا سے طلب اور تعاون حاصل ہوتا ہے،ایم یو ایس آئی اے ڈی ایکسپوتمام صنعتوں کے نمائش کنندگان کو خوش آمدید کہتی ہے اور نیٹ ورکنگ ایونٹس ، پینل ڈسکشنز ، اور B2B بزنس میٹنگز کی میزبانی کرتی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu