چوتھی عالمی اسلامک بینکنگ اینڈ فائنانس کانفرنس

بینک اسلامی کے سی ای او نے Covid-19 کے اثرات کے خاتمہ کیلئے بینکنگ سیکٹر کے کردار پر زور دیا

منگل 24 نومبر 2020 21:58

چوتھی عالمی اسلامک بینکنگ اینڈ فائنانس کانفرنس
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) بینک اسلامی کے صدر اور سی ای او سید عامر علی نے مالیاتی اور بینکنگ شعبہ میں تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا ہے کہ وہ وباء کے تناظر میں پیش آنے والے اقتصادی بحرانوں سے نمٹنے کے لئے حل، ماڈلز اور طریقہ کار وضع کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) میں چوتھی بین الاقوامی اسلامک بینکنگ اینڈ فائنانس کانفرنس میں مہمان مقرر کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اداروں کے کردار کے حوالے سے سید عامر علی نے کہا کہ کاروبار اور افراد کی مالی ضروریات کیلئے سود سے پاک حل کی ضرورت اور طلب بڑھ رہی ہے۔ اسلامی بینکنگ یقینی طور پر آگے بڑھنے کا ایک راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسلامی مالیاتی اداروں کی کوئی طلب ہے تو ہم اسے پورا کرنے کے لئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

سید عامر علی نے بتایا کہ اسلامی بینکنگ انڈسٹری کے اثاثہ جات میں جولائی 2019ء سے جون 2020ء تک 21 فیصد اضافہ ہوا۔

اب اسلامی بینکنگ اداروں کے زیر انتظام اثاثوں کی مالیت 3.6 ٹریلین روپے سے زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ ڈیپازٹس بھی تقریباً 3 ٹریلین روپے ہیں۔ اس کے ساتھ پاکستان میں اسلامی بینکاری کا حصہ 16.9 فیصد ہے۔ سی ای او نے مزید کہا کہ بحیثیت قوم ہمیں اپنا کردار مسئلہ تلاش کرنے والوں کی بجائے حل فراہم کرنے والوں کی طرف منتقل کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم بہتر طریقے سے چیزیں تلاش کرتے ہیں لیکن ہمیں حل فراہم کنندہ بننے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے ایس ایم ایز کو کریڈٹ گارنٹیز فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ یہ شعبہ اپنے پائوں پر کھڑا ہو سکے۔ بینک اسلامی 114 سے زائد شہروں میں 340 سے زائد برانچوں کے ساتھ جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل بینکوں میں شامل ہے۔ بینک وباء کے اثرات کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے جس میں ٹیسٹنگ کٹس اور PPEs کے عطیات اور ادارہ جاتی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات