سپیشل اکنامک زو ن میں سرمایہ کاری کیلئے ٹیکس ہالیڈے ،درآمدی مشینری اور پلانٹس پر ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں میں بھی چھوٹ دی گئی ہے‘ نبیل ہاشمی

فوری طور پر انڈسٹریل یونٹ لگانے والوں کے لئے ابھی سے 2.2 میگاواٹ بجلی دستیاب ہے ‘چیئرمین پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ

بدھ 25 نومبر 2020 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) قائد اعظم بزنس پارک اسپیشل اکنامک زو ن میں حکومت نے صنعتی سرمایہ کاری کے لئے دس سال کے لئے ٹیکس ہالیڈے کے علاوہ پانچ سال کے لئے درآمدی مشینری اور پلانٹس پر ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں میں بھی چھوٹ دی ہے جبکہ فوری طور پر انڈسٹریل یونٹ لگانے والوں کے لئے ابھی سے 2.2 میگاواٹ بجلی دستیاب ہے ،اس کے علاوہ سپلائی کیلئے ایکسٹرنل گیس کی تنصیبات، 16انچ قطر کی 17کلو میٹر کی گیس پائپ لائنیں اور بزنس پارک کے اندر گیس کی فراہمی کیلئے پائپ لائین ورک کا کام مکمل کر لیا گیا ہے ،پارک میں لگنے والی فیکٹریوں کو بجلی فراہمی کے لئے ٹی ڈی سی گرڈ سٹیشن کاا نتظام کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ بات پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس (پی آئی ای) کے چیئرمین سید نبیل ہاشمی نے گزشتہ روز پاکستان پلاسٹک مینو فیکچررز ایسوسی ایشن(پی پی ایم اے ) کے وفدکوبتائی وفد کی قیادت چیئرمین پی پی ایم اے خلیل احمد کر رہے تھے نبیل ھاشمی نے بتایا کہ دنیا میں پلاسٹک مصنوعات کی کھپت ایک کھرب بیس ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے جبکہ سب سے زیادہ کھپت امریکہ اور اس کے بعد چین کی ہے جبکہ پاکستان میں مشکلات کے باوجود اس کی شرح ترقی ملک کے کئی صنعتی سیکٹروں کے مقابلہ میں تیز اور صنعتی سرمایہ کاری کی زیاد ہ گنجائش موجود ہے نبیل ھاشمی نے کہا کہ قائداعظم بزنس پارک کی تکمیل سے اس منصوبہ کے ذریعہ پانچ لاکھ افراد کو روزگار حاصل ہوگا جس سے روزگار کی فراہمی کے وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کی تکمیل ہو گی وفد کے ارکان نے قائد اعظم بزنس پارک میں سرمایہ کاری میںدلچسپی کا اظہار کیا اور کہا کہ قائد اعظم بزنس پارک میں جو سہولتیں دی جارہی ہیں ان سے ملک میں صعنتکاری بڑھانے میں مدد ملے گیاس موقع پرپڈمک کے چیف آپریٹنگ آفیسر علی معظم سید کی دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ قائداعظم بزنس پارک میں صنعتی یونٹس لگانے کیلئے بنائے گئے پلاٹس کو ترجیحی بنیادوں پر فوری قبضہ دیا جائے گا اور -25ایکڑ سے زیادہ انڈسٹریل پلاٹس پر صنعتیں لگانے والوں کو رعایتی پیکج دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ قائداعظم بزنس پارک میں صنعتی آبادکاری میں اضافہ کیلئے ایڈوائزری بورڈز کی تشکیل کر دی گئی ہے جس سے بزنس پارک کی آبادکاری میں تیزی آئے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی