پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،مارکیٹ کے سرمائے میں 91ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ

جمعرات 26 نومبر 2020 20:59

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،مارکیٹ کے سرمائے میں 91ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی تیزی کا رجحا ن رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 600پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس1 4ہزار پوائنٹس کی بالائی حد عبور کر گیا اور41300پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 91ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 74کھرب روپے سے بڑھ کر 75کھرب روپے کی بلند سطح پر جا پہنچا ،کاروباری تیزی کی وجہ سے 75فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کے آغاز کیساتھ ہی تیزی کا رجحان دیکھا گیا ،سرمایہ اور مالیاتی اداروں کی سیمنٹ ریفائنری ،فوڈز اور فرٹیلائزر سیکٹر میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس مستحکم انداز میں بلندی کی جانب گامزن رہا جس کے باعث انڈیکس 40400،40500،40600،40700،40800،40900اور41000پوانٹس کی 7بالائی حدیں عبور کر گیا ۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کے ایس ای100انڈیکس میں653.49پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں انڈیکس 40377.54پوائنٹس سے بڑھ کر 41031.03پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 278.41پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 17016.38پوائنٹس سے بڑھ کر 17294.79پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28445.74پوائنٹس سے بڑھ کر 28796.29پوائنٹس ہو گیا ۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 91ارب 78کروڑ7لاکھ9ہزار342روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم74کھرب47ارب 55کروڑ69لاکھ 41ہزار 779روپے سے بڑھ کر 75کھرب 39ارب 33کروڑ76لاکھ 51ہزار 121روپے ہو گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو16ارب روپے مالیت کے 38کروڑ91لاکھ 93ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو 9ارب روپے مالیت کے 24کروڑ19لاکھ 46ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 405کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 304کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،74میں کمی اور 27کمپنیوںکے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

کاروبار کے لحاظ سے یونٹی فوڈز لمیٹڈ 5کروڑ24ہزار ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 3کروڑ32لاکھ ،میپل لیف 2کروڑ96لاکھ ،فوجی بن قاسم ( آر )2کروڑ47لاکھ اور ہم نیٹ ورک 2کروڑ6لاکھ حصص کے سودو ں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت میں 89.00روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر 8400.00روپے ہو گئی اسی طرح 36.97روپے کے اضافے سے انڈس ڈائنگ کے حصص کی قیمت 533.89روپے ہو گئی جبکہ اسلینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت میں 125.00روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر 1600.00روپے اور33.99روپے کی کمی سے فلپ مورس پاک کے حصص کی قیمت گھٹ کر 1465.00روپے پر آ گئی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ