ایف پی سی سی آئی انتخابات کے لئے یو بی جی رہنمائوں کا ملک گیردورہ،حکمت عملی تیار

یو بی جی کی قیادت تاجروں اور حکومت کے مابین ایک مضبوط پل کا کردار ادا کررہی ہے،ایس ایم منیر،افتخار ملک

جمعہ 27 نومبر 2020 21:08

ایف پی سی سی آئی انتخابات کے لئے یو بی جی رہنمائوں کا ملک گیردورہ،حکمت عملی تیار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) سرپرست اعلیٰ یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) ایس ایم منیر ، چیئرمین افتخار علی ملک ، سیکرٹری جنرل یو بی جی زبیر طفیل ، مرکزی ترجمان گلزار فیروز نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ یو بی جی قیادت نے اپنی بہترین پرفارمنس سے ،اپنے کردار اور کام کے ساتھ ملک بھر کی کاروباری برادری کا دل جیت لیا اور انہیں ایک چھتری کے نیچے جمع کیا ہے ۔

یونائیٹڈ بزنس گروپ نے کہا کہ 30 دسمبر 2020 کو ہونے والے ایف پی سی سی آئی انتخابات کے لئے یو بی جی نے ایک جامع حکمت عملی تیار کرکے ملک بھر کے چیمبرز اور ایسوسی ایشنز کے دورے شروع کردیئے ہیں۔ایس ایم منیر نے کہا کہ یو بی جی کی قیادت نے ایک بار پھر فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مفادات کے خاتمے کے مشن پر عمل پیرا ہے۔

(جاری ہے)

اس مشن پر پاکستان کی 80 فیصد سے زیادہ کاروباری برادری کے نمائندے ہمارے ساتھ ہیں ۔

ایس ایم منیر نے ایک بار پھرکہا کہ ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے ، ہم صرف سرحدوں پر فوجی جوانوں کی موجودگی اور ان کی قربانیوں کی وجہ سے محفوظ ہیں ، بصورت دیگر ہندوستانی وزیر اعظم مودی کی نیت خراب ہے، پوری قوم پاکستان کے وقار اور سالمیت کے تحفظ کے لئے ایک جھنڈے کے نیچے کھڑی ہے اورہمیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پر فخر ہے۔افتخار ملک نے کہا کہ یو بی جی کی قیادت تاجروں اور حکومت کے مابین ایک مضبوط پل کا کردار ادا کررہی ہے ، کیونکہ کاروباری برادری کا پچھلے پانچ سالوں میں یو بی جی رہنماؤں پر اعتماد ہے۔

افتخار علی ملک نے کہا کہ فیڈریشن چیمبر آف کامرس میں یو بی جی کی مسلسل پانچ سال کامیابی یونائٹیڈ بزنس گروپ کے رہنماؤں کی مثبت اجتماعی سوچ کا نتیجہ اورحق وسچ کی فتح تھی،ہم نے بزنس کمیونٹی کی خدمت کی ہے اورہمارا مشن فیڈریشن کو ایک فعال اور اسے مضبوط ادارہ بنانا ہے اور30دسمبرکو ایک بار پھر ایف پی سی سی آئی انتخابات میں ہمارا گروپ کامیاب ہوکرکاروباری برادری کے نمائندہ ادارے کودوبارہ بلند مقام دلوائے گا۔

زبیرطفیل نے کہا کہ یو بی جی قیادت نے 30 دسمبر کوہونے والے ایف پی سی سی آئی انتخابات کیلئے عہدہ صدارت پر شیخ خالد تواب ، سینئر نائب صدر کیلئے عبد الرؤف مختار سمیت نائب صدارت کی تمام نشستوں کیلئے قابل اورتعلیم یافتہ امیدوار نامزد کئے ہیں اور یہ تمام امیدوار اکثریتی ووٹوں کے ساتھ منتخب ہوں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں  سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی