پاکستان اسٹاک ایکسچینج؛ حصص کی مجموعی مالیت میں 111 ارب سے زائد کا اضافہ

ْپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتہ وار کاروبار کے 2 سیشنز میں مندی اور 3 سیشنز میں مندی ہوئی

ہفتہ 28 نومبر 2020 16:45

پاکستان اسٹاک ایکسچینج؛ حصص کی مجموعی مالیت میں 111 ارب سے زائد کا اضافہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) ایک ہفتے کے دوران عالمی اور ملکی پس منظر سے کئی مثبت خبروں کے اثرات پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر بھی پڑے اور حصص کی مجموعی مالیت ایک کھرب11 ارب 54 کروڑ 75 لاکھ 22 ہزار 86 روپے بڑھ گئی۔ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابات میں ہار تسلیم کیے جانے، عالمی سطح پر کورونا کی 3 ویکسینز متعارف ہونے کے بعد خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے کے رحجان سے گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں اتاچڑھاو کے باوجود تیزی کا رحجان غالب رہا۔

ہفتے وار کاروبار کے دوران بعض سیشنز میں غیریقینی سیاسی صورتحال اور بڑھتے ہوئیکورونا انفیکشن کے کیسز سے سرمایہ کاروں کا اعتماد مجروح ہونے مندی بھی رونما ہوئی جب کہ سیاسی افق پر کشیدگی سے بھی سرمایہ کاروں نے حصص کی آف لوڈنگ کو ترجیح دی۔

(جاری ہے)

ہفتہ وار کاروبار کے دوران اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود نہ بڑھانے، ٹیکسٹائل سیکٹر کو 3ماہ کے برآمدی آرڈرز موصول ہونے سے انڈسٹری 100فیصد استعداد کے ساتھ آپریشنل ہونے جیسی خبروں نے مارکیٹ پر مثبت اثرات مرتب کیے۔

ہفتہ وار کاروبار کے 2 سیشنز میں مندی اور 3 سیشنز میں مندی ہوئی۔ہفتہ وار کاروبار میں انڈیکس کی 41 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہونے بعد دوبارہ گرگئی۔ مجموعی طور پر تیزی کے باعث حصص کی مالیت ایک کھرب11 ارب 54 کروڑ 75 لاکھ 22 ہزار 86 روپے بڑھ گئی جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بھی بڑھ کر 75 کھرب 19 ارب 25 کروڑ 85 لاکھ 57 ہزار 787 روپے ہوگیا۔ گزشتہ ہفتے کے ایس ای 100 انڈیکس 619.91 پوائنٹس بڑھ کر 40807.09 پوائنٹس پربند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 256.52 پوائنٹس بڑھ کر 17159.82 پوائنٹس پربند ہوا۔ کے ایم آئی 30 انڈیکس 1721.94 پوائنٹس بڑھ کر65731.71 پوائنٹس پربند ہوا اور کے ایم آئی پی ایس ایکس انڈیکس 445.91 پوائنٹس بڑھ کر 20198.07 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد